The Dawn News - Sport - Cricket

ون ڈے رینکنگ: پاکستان نے آسٹریلیا سے تیسری پوزیشن چھین لی
پاکستان نے آئی سی سی کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں ایک درجہ مزید ترقی کرتے ہوئے آسٹریلیا سے تیسری پوزیشن چھین لی۔

گزشتہ روز سری لنکا نے دوسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا کو 26 رنز سے شکست دے کر 5 ایک روزہ میچوں کی  سیریز ایک، ایک سے برابر کردی تھی، سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد آسٹریلوی ٹیم چوتھے نمبر پر پہنچ گئی۔

سیریز کے بارش سے متاثرہ پہلے میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ون ڈے رینکنگ: پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ کر چوتھی پوزیشن سنبھال لی

ایک درجہ ترقی کے بعد پاکستان نے آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں چوتھی سے تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ہوم گراؤنڈ پر کلین سوئپ کرکے ون ڈے رینکنگ میں بھارت سے چوتھی پوزیشن چھین لی تھی تاہم آسٹریلیا کو سری لنکا کے خلاف 26 رنز سے شکست کے بعد قومی ٹیم کی ریٹنگ میں ایک پوائنٹ کا اضافہ ہوا، اس طرح گرین شرٹس نے تیسری پوزیشن سنبھال لی جبکہ کینگروز ایک پوائنٹ کی تنزلی سے چوتھے نمبر پر آگئے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔

آئی سی سی کی تازہ رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ 125 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے، انگلینڈ 124 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، پاکستان 106 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ آسٹریلیا اور بھارت 105 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر قابض ہیں۔

فوٹو: آئی سی سی اسکرین شاٹ

جنوبی افریقا کی ٹیم 99 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، بنگلہ دیش 95 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، سری لنکا 86 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں، ویسٹ انڈیز کی ٹیم 72 پوائنٹس کے ساتھ نویں اور افغانستان کی ٹیم 69 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تیسرے ون ڈے میں بھی فتح: پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف کلین سوئپ

خیال رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کلین سوئپ کی بدولت 4 پوائنٹس حاصل کر کے ایک درجے بہتری کے بعد چوتھی پوزیشن سنبھالی تھی۔

گزشتہ دو سال کے دوران پاکستان کی 50 اوورز کی کرکٹ میں کارکردگی بہت اچھی رہی ہے اور انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شکست کے علاوہ پاکستان نے بقیہ تمام سیریز میں بہترین کھیل پیش کیا۔

پاکستان نے زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا کو بھی مات دی اور اب ویسٹ انڈیز کے خلاف کلین سوئپ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ:بابر اعظم بدستور نمبر ون، امام الحق دوسری پوزیشن پر آگئے

آنے والے دنوں میں بھی پاکستان کی ٹیم کی ون ڈے کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے کیونکہ پاکستان کی ٹیم افغانستان اور نیدرلینڈز کے خلاف ملک سے باہر سیریز کھیلنے کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ کی میزبانی بھی کرے گی۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری کی تھی جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پہلی اور اوپنر امام الحق دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

پاکستان کےان فارم اوپنر امام الحق بھارت کے تجربہ کار ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ کر آئی سی سی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ون ڈے میں بہترین ریٹنگ، بابر اعظم نے سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا

یہ پہلی بار ہوا تھا کہ پاکستان کے 2 بلے بازوں نے آئی سی سی رینکنگ میں دونوں ابتدائی پوزیشن حاصل کی تھیں۔

امام الحق نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر پاکستان کی حالیہ ون ڈے سیریز کے دوران 3 نصف سنچریاں بنائیں تھیں، ان کی شاندار کارکردگی پر انہیں پلیئر آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف افتتاحی میچ میں اپنی 17ویں ون ڈے سنچری کے ساتھ ون ڈے پلیئرز کی درجہ بندی میں اپنی شاندار برتری کو برقرار رکھا تھا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ میں کپتان بابر اعظم  پہلے، امام الحق دوسرے جبکہ سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر ہیں۔