The Dawn News - Pakistan

ٹیکسٹائل برآمدات 28.26 فیصد اضافے کے بعد 17.62 ارب ڈالر ہو گئیں
رواں مالی سال کے ابتدائی گیارہ مہینوں میں ٹیکسٹائل اور کپڑے کی برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں 28.26 فیصد اضافہ کے بعد 17 ارب 62 کروڑ ڈالر ہوگئیں، جس کی بنیادی وجہ روپے کی قدر میں بڑی کمی اور عالمی منڈی میں طلب میں اضافہ ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات (پی بی ایس) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پچھلے سال کے مقابلے میں رواں سال مئی میں برآمدات میں 56.02 فیصد کا اضافہ ہوا جو کہ ماہانہ بنیادوں پر سب سے زیادہ اضافہ ہے۔

پی بی ایس کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ جولائی تا مئی کے درمیان (تیار ملبوسات) ریڈی میڈ گارمنٹ کی برآمدات بالحاظ قدر 30.63 فیصد اور بالحاظ مقدار 49.7 فیصد بڑھ گئیں۔

مزید بتایا گیا کہ نٹ وئیرکی برآمدات بالحاظ قدر 36.44 فیصد کا اضافہ ہوا تاہم مقدار کے لحاظ سے 4.34 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں: مارچ میں ٹیکسٹائل کی برآمد میں 30 فیصد اضافہ

اسی طرح بیڈوئیر کی برآمدات میں قدر کے حساب سے 21.68 فیصد اور بالحاظ مقدار 15.19 فیصد اضافہ ہوا۔

مزید بتایا گیا کہ تولیے کی برآمدات قدر کے لحاظ سے 21.66 فیصد اور مقدار میں 7.17 فیصد بڑھ گئیں جبکہ کاٹن کے کپڑوں کی برآمدات میں قدر کے حساب سے 26.81 فیصد اور مقدار کے لحاظ سے 7.14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پی بی ایس کے مطابق کاٹن یارن کی برآمدات میں 24.18 فیصد اضافہ ہوا، کاٹن کے علاوہ دیگر میٹریل سے تیار کردہ یارن کی برآمدات میں 109.68 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید بتایا گیا کہ تولیے کے علاوہ میڈ اپس آرٹیکل کی برآمدات 15.19 فیصد بڑھ گئیں جبکہ خیموں، کینوس اور ترپالوں کی برآمدات میں 2.16 فیصد کی کمی ہوئی۔

اسی طرح رواں مالی سال کے 11 مہینوں میں آرٹ، سلک اور سینتھیٹک ٹیکسٹائل کی برآمدات نے 29.36 فیصد اضافہ ظاہر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: خدمات کی برآمدات میں جولائی تا مارچ 17 فیصد اضافہ

ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات موجودہ مالی سال کے جولائی تا مئی دورانیے کے دوران پچھلے سال کے مقابلے میں 47.2 فیصد اضافے کے بعد 72 کروڑ 26 لاکھ ڈالر رہیں۔

مقامی مارکیٹ میں کپاس کی کمی کو پورا کرنے کے لیے صنعت نے خام کپاس کو درآمد کیا، جس کی درآمدات میں جولائی تا مئی کے دوران بالحاظ قدر 25.28 فیصد اضافہ دیکھا گیا جبکہ فائبر کی درآمدی قدر میں 19.29 فیصد کا اضافہ ہوا۔

مزید بتایا گیا کہ اسی طرح مصنوعی سلک یارن کی درآمدات میں 28.80 فیصد کا اضافہ ہوا۔

رواں مالی سال کے گیارہ مہینوں کے دوران پرانے کپڑوں کی درآمدات میں پچھلے سال کے مقابلے میں 46.90 فیصد کا اضافہ ہوا۔

موجودہ مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ میں ملک کی مجموعی برآمدات 27.90 فیصد اضافے کے بعد 28.87 ارب ڈالر ہو گئیں جو کہ پچھلے مالی سال میں 22.57 ارب ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں، حکومت نے 22-2021 کی برآمدات کا ہدف 31 ارب ڈالر رکھا ہے۔

مزید پڑھیں: آئی ٹی سیکٹر میں پاکستان کی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئیں

حکومت نے پہلے ہی پچھلے مہینے  ٹیکسٹائل اور اپیرل کی پالیسی پیش کی تھی جس میں پیدوار کو بڑھانے اور ٹیکسٹائل اور کپڑے کے معیار میں اضافے کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

حکومت نے 22-2021 کے بجٹ میں سیکڑوں خام مال کی درآمدات پر ٹیکسز اور ڈیوٹی کو کم کر دیا تھا تاکہ برآمدی مصنوعات کی پیداواری لاگت کو کم کیا جاسکے۔

ریفنڈز کے اجرا، کسٹم ریبیٹ اور نقد سبسڈی کی بروقت ادائیگی کے سبب لیکویڈیٹی کے مسائل کو بھی کافی حد تک حل کر دیا گیا تھا۔