The Dawn News - Life & Style

سبسکرپشن میں کمی، نیٹ فلکس کا مزید 300 ملازمین فارغ کرنے کا اعلان
معروف اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے سبسکرپشن میں کمی اور بڑھتی مسابقت کے سبب مزید 300 ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا اعلان کردیا۔

گزشتہ ماہ مئی میں  150 ملازمین کو فارغ کرنے کے بعد نیٹ فلکس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مزید 300 ملازمین کو نوکری سے نکالا جارہا جوکہ اس کی زیادہ تر امریکا میں موجود افرادی قوت کا تقریباً 4 فیصد بنتا ہے۔

رواں برس اپریل میں نیٹ فلکس کے سبسکرائبرز کی تعداد میں تقریباً ایک دہائی میں پہلی بار بڑی کمی آئی تھی جس کے بعد مئی میں نیٹ فلکس نے تقریباً 150 ملازمین کو فارغ کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: احد رضا میر نیٹ فلیکس کی ویب سیریز میں کاسٹ

نیٹ فلکس کی جانب سے اب اپنی سروس میں اشتہارات شامل کرنے پر غور اور سبسکرائبرز کی تعداد بڑھانے کے لیے پاس ورڈ شیئرنگ پر کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔

نیٹ فلکس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ’ہم کاروبار میں نمایاں طور پر سرمایہ کاری جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم ہم  نے یہ فیصلہ اس لیے کیا ہے کیونکہ ہماری آمدنی میں اضافہ سست ہے اور اس کے مقابلے میں لاگت زیادہ بڑھ رہی ہے۔

اگرچہ نیٹ فلکس کے عالمی سطح پر 22 کروڑ سبسکرائبرز ہیں اور یہ آن لائن اسٹریمنگ مارکیٹ کا سرفہرست کھلاڑی ہے تاہم اسے حالیہ برسوں میں ’ڈزنی پلس‘ اور ایمیزون کے ’پرائم ویڈیو‘ جیسے حریف پلیٹ فارمز کے آغاز کے سبب سخت مقابلےکا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: ’اسکوئڈ گیم’ نیٹ فلیکس کی مقبول ترین ڈراما سیریز بن گئی

حال ہی میں نیٹ فلکس نے امریکا، برطانیہ اور دیگر جگہوں پر سبسکرپشن چارجز میں اضافے کا سلسلہ بھی شروع کیا جس کے سبب اس کے صارفین کی تعداد میں کمی آئی۔

نیٹ فلکس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ رواں برس کے آغاز میں 2 لاکھ سبسکرائبرز کی کمی کے بعد جولائی تک اس کے سبسکرائبرز کی تعداد میں مزید 20 لاکھ کی کمی آسکتی ہے۔

کینٹار ریسرچ فرم کے سروے میں صارفین کی جانب سے اسٹریمنگ سروس کو منسوخ کرنے کی بنیادی وجہ پیسے کی بچت بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیٹ فلیکس کا کورین فلموں اور ٹی وی شوز میں 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ

کمپنی کے شریک چیف ایگزیکٹو ٹیڈ سارینڈوس نے کانز میں ایک کانفرنس میں بتایا کہ نیٹ فلکس، ایڈورٹائزمنٹ پارٹنرشپ کے حوالے سے بہت سی کمپنیوں کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نیٹ فلکس پر تمام صارفین کے لیے اشتہارات شامل نہیں کر رہے بلکہ یہ صرف ان صارفین کے لیے ہوگا جو کم سبسکرپشن چارجز کے عوض اشتہارات سمیت نیٹ فلکس کی سروس حاصل کرنے پر راضی ہیں۔