The Dawn News - Pakistan - Sindh

کانسٹیبل نے خاتون پولیس اہلکار کا ریپ کر کے ویڈیو وائرل کردی
سندھ کے شہر مٹیاری کے نزدیک ہالہ ٹاؤن میں پولیس اہلکار نے اپنی ساتھی اہلکار کا ریپ کر کے واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ہالہ پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر تعزیرات پاکستان کی دفعات 336، 337، 356 بی، 506 کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کانسٹیبل یوسف بلال کو گرفتار کرلیا۔

متاثرہ خاتون نے مقامی صحافی کو بتایا کہ مذکورہ کانسٹیبل نے اسے ایک ملزم کے خلاف انکوائری کے سلسلے میں کام کرنے کے بہانے پولیس کی سرکاری رہائش گاہ پر بلایا۔

یہ  بھی پڑھیں: بس کمپنی کے ڈرائیور نے خاتون میزبان کا ریپ کردیا

خاتون کے مطابق ملزم نے اسے چائے میں نشہ آور دوا ملا کر دی جس کی وجہ سے وہ بے ہوش ہوگئی تو ملزم نے اسے ریپ کیا اور اس واقعے کی ویڈیو بنائیں۔

خاتون پولیس اہلکار نے بتایا کہ ان کے ساتھ کیے گئے اس ظلم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیلا کر وہ اب انہیں بلیک میل کررہا تھا۔

ڈی آئی جی حیدرآباد پیر محمد شاہ نے کہا کہ مبینہ ملزم کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی اور متاثرہ خاتون کو جلد از جلد انصاف فراہم کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: کراچی: بیٹی کا ریپ کرنے کے الزام میں باپ گرفتار

ان کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ہدایات پر سندھ پولیس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبے بھر میں متعدد تھانوں میں خاتون پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی آفیسرز اور رائٹنگ ہیڈ کانسٹیبل بنایا جارہا ہے لیکن اس قسم کے واقعات سے ان کی حوصلہ شکنی ہوگی۔