The Dawn News - Sport - Cricket

کوئی دباؤ نہیں، اپنا ریکارڈ خود توڑنا چاہتا ہوں، یاسر شاہ
قومی ٹیم کے مایہ ناز لیگ اسپنر یاسر شاہ تقریباً ایک سال کے وقفے کے بعد قومی ٹیم میں واپسی کے بعد آئندہ ماہ سری لنکا کے خلاف سیریز کے ذریعے دوبارہ پاکستان کی نمائندگی کے لیے بے چین ہیں۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق 36 سالہ لیگ اسپنر گزشتہ سال اگست میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں آخری مرتبہ جلوہ افروز ہوئے تھے، تاہم اب انجری اور فٹنس مسائل سے چھٹکارا پانے کے بعد انہیں سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بابراعظم بہترین ٹاپ آرڈر بلے بازوں میں 'بگ ون' ہیں، سائمن ڈول

اس تمام عرصے میں ان کو ایک ریپ کے مقدمے میں بھی نامزد کیا گیا تھا لیکن بعد میں ان کے اوپر لگائے گئے الزامات واپس لے لیے گئے تھے۔

سری لنکا کے خلاف سیریز کی تیاریوں کے لیے لگائے گئے تربیتی کیمپ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے یاسر شاہ نے کہا کہ میں ٹیم واپسی پر شکر گزار ہوں اور نیٹ میں ٹیم کے ساتھ ٹریننگ کر کے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔

یاسر کا سری لنکا کے خلاف بہت شاندار ریکارڈ ہے اور 2015 میں ان کے خلاف سیریز میں انہوں نے 24 وکٹیں لے کر پاکستان کی سیریز میں 1-2 سے فتح میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں واپسی کا کوئی دباؤ نہیں اور میری نگاہیں اپنا ہی ریکارڈ توڑنے پر مرکوز ہیں۔

آسٹریلیا کے تاریخی دورہ پاکستان کے دوران انہیں ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست کا حصہ بنایا گیا تھا، البتہ انگوٹھے کی انجری کے سبب وہ ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹرز کی بیگمات بھی میری فین تھیں، سابق پاکستانی امپائر اسد رؤف

پاکستان کپ میں بلوچستان نے ان کی زیرقیادت کامیابی حاصل کی تھی اور وہ ایونٹ میں 24 وکٹوں کے ساتھ دوسرے کامیاب ترین باؤلر بن گئے تھے۔

لیگ اسپنر نے بتایا کہ پاکستان کے اسکواڈ کا حصہ بننے سے قبل میں نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ایک ماہ طویل کیمپ میں شرکت کی تھی اور میں نے خود کو سری لنکا کی کنڈیشنز کے لیے تیار کرنے کی کوشش کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا سری لنکا میں ٹور میچ بھی ہے، میں مکمل تیار ہوں اور یہاں ایک سیریز بھی کھیل چکا ہوں لہٰذا میں کافی پراعتماد ہوں۔

پاکستان دورہ سری لنکا کا آغاز تین روزہ میچ سے کرے گا جس کے بعد میزبان ٹیم کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ 16 جولائی سے کھیلا جائے گا۔