The Dawn News - Pakistan - Islamabad

جولائی میں کچھ دنوں کے لیے لوڈشیڈنگ بڑھ سکتی ہے، شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عین ممکن ہے کہ جولائی میں کچھ دنوں کے لیے لوڈشیڈنگ بڑھ جائے، ہم منصوبہ بندی کررہے ہیں کہ کم سے کم لوڈشیڈنگ ہو۔

وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے اراکین قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دنیا بھر میں تیل و گیس کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں، ہم اس کے لیے کوششیں کررہے ہیں لیکن مشکلات بہت ہیں، جولائی میں ہمیں  ٹینڈر کیے گیس کے جہاز نہیں ملے، ساری گیس یورپ نے خرید لی، روس اور یوکرین کا بحران ہے، آپ لوگ فکر نہ کریں ہم کوشش کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عین ممکن ہے کہ جولائی میں کچھ دنوں کے لیے لوڈشیڈنگ بھی بڑھے، ہم منصوبہ بندی کررہے ہیں کہ کم سے کم لوڈشیڈنگ ہو، لیکن گیس نایاب ہے اور پچھلی حکومت کو 3 ڈالر پر گیس مل رہی تھی، 5،6 ڈالر پر لمبے عرصے کے لیے گیس مل رہی تھی لیکن اس نے نہیں خریدی۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے دور میں 13 ڈالر پر طویل المدت معاہدہ کیا وہی گیس آج کام آرہی ہے، اگر نوازشریف نے وہ گیس نہ خریدی ہوتی تو ہم بے پناہ مشکلات کا شکار ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں: افسوسناک ہے کہ ہم اب تک پولیو کو ختم نہیں کرسکے، شہباز شریف

یہ اس حکومت کی کم عقلی، کم ظرفی تھی کہ اس نے ان چیزوں کو فائدہ نہیں اٹھایا اور پاکستان کو بحران میں مبتلا کردیا۔

'افغانستان سے کوئلہ خریدیں گے'

شہباز شریف نے کہا کہ دنیا میں کوئلہ بہت مہنگا ہو چکا ہے اور پاکستان کے اربوں ڈالر کوئلے کی درآمد پر خرچ ہورہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھلے 3 ہفتوں میں ہم نے دن رات کوشش کی خواجہ آصف کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی کہ افغانستان سے کوئلہ کس طرح لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم نے وزرا، متعلقہ سیکریٹریز، سول افسران، افواج پاکستان کے افسران کے ساتھ مل کر بھرپور اجلاس کیا ہے کہ افغانستان سے طورخم و دیگر داخلی راستوں سے کس طرح کوئلہ آئے گا۔

مزید پڑھیں: کراچی: شہباز شریف، ایم کیو ایم پاکستان 'معاہدے' پر عملدرآمد کیلئے کمیٹی کے قیام پر متفق

وزیراعظم کا کہنا تھا ریلوے اور ٹرکوں کے ذریعے افغانستان سے جولائی سے  کوئلہ آنا شروع ہو جائے گا اور اس طرح پاکستان کے سالانہ 2 ارب ڈالر بچیں گے، ہم افغانستان سے روپوں میں یہ کوئلہ خریدیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بڑے کاروباری لوگ جن کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ وسائل سے نوازا ہے وہ یقیناً چاہیں گے کہ ہم اس ملک کے غریب عوام کی حالت بدلنے کے لیے آگے بڑھیں۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے پاکستان کو دوالیہ پن کے قریب پہنچا دیا تھا، پاکستان دیوالیہ پن سے نکل آیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ متحدہ حکومت کی قیادت کی مشاورت سے اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ اعزاز بخشا کہ ہم نےپاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا۔

آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے والا ہے

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے والا ہے، انہوں نے کڑی شرائط رکھیں لیکن پچھلی حکومت نے ان کو مانا اور پھر ان شرائط کی دھجیاں اڑائیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی افغان ہم منصب کو تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کو یہ توفیق نہیں ہوئی تھی کہ صاحب ثروت لوگوں کو اپیل کرتے کہ آئیں غریب آدمی کا بوجھ اٹھائیں۔

'پاکستان کو خوردنی تیل کے بڑے بحران سے بچا لیا'

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں خوردنی تیل کا بہت بڑا بحران پیدا ہونے والا تھا لیکن میں نے انڈونیشیا کے صدر کو فون کیا حالانکہ انہوں نے برآمدات پر پابندی عائد کررکھی تھی تاہم یہاں سے وزیر صنعت خود تشریف لے گئے اور جب وہاں سے شپمنٹ چلی تو پھر وہ واپس پاکستان واپس آئے، اب پاکستان میں خوردنی تیل کی کوئی کمی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سالانہ 4 ارب ڈالر کا خوردنی تیل درآمد کرتے ہیں، پاکستان میں ہم سن فلاور، کنولا پیدا کریں گے،اس سے درآمدی تیل کی بچت ہوگی، اس کے لیے ہم کسانوں کو ترغیب دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: معاہدے کی پاسداری نہ کرنے پر آئی ایم ایف نے کہا ہمیں آپ پر اعتبار نہیں، وزیراعظم

شہباز شریف کا کہنا تھا کپاس اور گندم کے لیے بھی کوشش کریں گے کہ اس کی پیدوار کو بڑھایا جائے، یہ کوئی آسان کام نہیں ہے، ہم انشااللہ خوشحالی کی طرف قدم بڑھائیں جس میں وقت لگے گا لیکن شرط یہ ہے کہ ہم دن رات محنت کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم دوست ممالک سے تکینکی مدد لیں ان سے سرمایہ کاری لیں، ان سے تجارت حاصل کریں، کشکول کا زمانہ اب ختم ہونا چاہیے۔