The Dawn News - Opinions

جب عالمی دولت ایک فیصد طبقے کے پاس ہوگی تو دنیا کے مسائل کیسے حل ہوں گے؟
لکھاری پولیٹیکل اینڈ اینٹیگرٹی رِسک اینالسٹ ہیں۔

گزشتہ ہفتے افغان صوبے پکتیکا میں آنے والے زلزلے کا شکار گایان کا علاقہ بھی ہوا۔ ایک غیر ملکی صحافی  نے اس علاقے کے دورے کے بعد ایک تصویر پوسٹ کی جس میں دکھایا گیا کہ کچھ افغان دھوپ میں پکی ہوئی خوبانیاں لیے کھڑے ہیں۔

اس صحافی  نے افغانوں کی مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ اس بات پر مصر تھے کہ ہم میڈیا کے لوگ ایک ایک خوبانی اٹھالیں۔ افغانستان میں کئی دہائیوں میں آنے والا بدترین زلزلہ بھی افغانوں کی مہمان نوازی کو کم نہ کرسکا۔ اس زلزلے میں تقریباً ایک ہزار افراد جاں بحق اور 1500 کے قریب زخمی ہوئے۔

یہ صحافی واحد فرد نہیں تھے جنہوں  نے اس آفت کے دوران نظر آنے والی انسانیت کو اجاگر کیا۔ سوشل میڈیا اس قسم کی تصاویر سے بھرا پڑا ہے جہاں اطراف کے دیہاتوں کے لوگ متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے امڈے چلے آئے یا پھر سڑکوں پر پھرتے بچے اپنی معمولی آمدن بھی چندہ باکس میں ڈالتے ہوئے نظر آئے۔

ان تصاویر کا مقصد تکالیف کو کم کرنا ہوتا ہے لیکن اس کے برعکس یہ تصاویر آفات کی ہولناکیوں کو رومانوی رنگ دے دیتی ہیں۔ یہ افغانوں کی بہادری میں امید کا جھوٹا احساس جگاتی ہیں لیکن دراصل یہ ان لوگوں کے لیے استعمال ہونے والے نسبتاً بہتر الفاظ ہیں جن کے پاس بس کوشش کرتے رہنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیے: افغانستان کا سیاسی مستقبل کیسا ہوگا؟

اس طرح کی چیزیں ہمیں افغانستان میں تباہی کی شدت کو محسوس کرنے سے روکتی ہیں۔ ایک ایسے وقت میں جب افغانستان انسانی اور معاشی تباہی کا سامنا کر رہا ہے، افغانوں کے لیے یہ آفت مزید مشکلات لے آئی ہے۔ زلزلہ متاثرین کو جن اسپتالوں میں  لے جایا گیا ان اسپتالوں کو فنڈنگ، آلات اور ادویات کی کمی کا سامنا تھا۔ جو لوگ اس آفت سے بچ گئے ہیں وہ اپنی زندگیاں بہت مشکل حالات میں دوبارہ شروع کریں گے۔ اقوام متحدہ کے مطابق رواں سال 97 فیصد افغان غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہوں گے جبکہ ملک کی نصف آبادی غذائی عدم تحفظ کا شکار ہے۔

اس زلزلے کے بعد طالبان  نے حکومت کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ تو کردیا ہے، انہوں  نے زخمیوں کو شہروں تک پہنچانے کے لیے خصوصی پروازیں بھی چلائیں اور متاثرہ خاندانوں کے لیے معاوضے کا بھی اعلان کیا تاہم مجموعی طور پر ملک کی صورتحال کچھ اچھی نہیں ہے۔ افغانستان میں خواتین کے حقوق کو سلب کیا جارہا ہے، لڑکیوں کے اسکول بند ہیں، میڈیا پر پابندیاں عائد ہیں، سابق حکومت کے عہدے دار اور طالبان کے مخالفین کو لاپتا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے یا پھر قتل کیا جارہا ہے۔ افغانستان میں اقلیتیں بھی خطرات کا شکار ہیں جس کا ثبوت حالیہ دنوں میں کابل کے گردوارے پر ہونے والا حملہ ہے۔

بدقسمتی سے افغانستان ان سخت انسانی اور معاشی حالات کا سامنا کرنے والا واحد ملک نہیں ہے تاہم یہ بدترین صورتحال کا سامنا کرنے والے ممالک میں ضرور شامل ہے۔ اس وقت ہمیں ماحولیاتی تبدیلی اور یوکرین پر روس کے حملے کی وجہ سے عالمی سطح پر غذائی قلت کا سامنا ہے۔ تقریباً ایک ارب 60 کروڑ لوگوں کے لیے پیٹ بھر کر کھانا مشکل ہے جبکہ لاکھوں لوگ قحط کا شکار ہیں۔ سومالیہ میں بچے بھوک سے مررہے ہیں۔ موسمی آفات میں گزشتہ 50 برسوں کے دوران 5 گنا اضافہ ہوا ہے جس وجہ سے قحط اور غذائی قلت کی یہ صورتحال دیگر خطوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔

ہمیں حقیقت کا درست ادراک نہیں ہے۔ ہم ہر قدرتی یا موسمی آفت کو ایک الگ تھلگ واقعہ سمجھتے ہیں۔ ہم ماحولیاتی بحران کو کُلّی طور پر سمجھنے اور لوگوں کو اس کی فوری نوعیت سمجھانے میں ناکام رہے ہیں۔ حیران کن طور پر عالمی عدم مساوات پر بھی کوئی بات نہیں کی جارہی۔

مزید پڑھیے: موسمیاتی تبدیلی کس طرح پاکستان میں خوراک کا بحران پیدا کرسکتی ہے؟

جس دوران پکتیکا کے لوگ ایک کے بعد ایک آفات کا سامنا کررہے ہیں عالمی دولت دنیا کی صرف ایک فیصد آبادی کے ہاتھوں میں موجود ہے۔ شدید عدم مساوات ان حالات کو جنم دے رہے ہیں کہ اب زلزلے یا اشیا کی رسد میں آنے والی رکاوٹ دنیا کی غریب ترین اور کمزور ترین آبادی کے لیے مہلک ثابت ہوتے ہیں۔ یہ وہ وسیع منظرنامہ ہے جس پر کوئی توجہ نہیں دینا چاہتا۔

پاکستان  نے فوری طور پر افغانستان میں زلزلہ زدگان کی مدد شروع کی اور این ڈی ایم اے  نے خیمے، کمبل اور ادویات افغانستان روانہ کیں۔ یہ ایک خوش آئند قدم ہے لیکن وہی پاکستانی جو افغانستان میں زلزلہ متاثرین کے لیے دعائیں کررہے ہیں وہ اس ’سپر ٹیکس‘ پر بھی فریاد کررہے ہیں جو ملک کی بڑی صنعتوں پر لگایا گیا ہے۔ ان میں سے اکثر صنعتوں  نے حال ہی میں ریکارڈ منافع کمایا ہے۔ اس اقدام  نے غم و غصے کو بھڑکا دیا ہے اور حکومت پر معاشی پیداوار کی قیمت پر آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

آئی ایم ایف کے بیل آؤٹس کے فوائد پر زور دینے سے دولت کی تقسیم کے ناقابلِ برداشت عالمی نظام پر سے توجہ ہٹائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیے: غیر منصفانہ ٹیکس وصولی کا نظام آخر کب تک؟

یہاں مٹھی بھر امیر لوگوں کے مفادات کو سیاست، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور یہاں تک کہ عدلیہ میں موجود مفاد پرست طبقہ یقینی بناتا ہے۔ اس کے برعکس عوام کی بڑی تعداد بے یار و مددگار ہے اور بھوک سے مررہی ہے لیکن ان کی داد رسی کے لیے صرف سوشل میڈیا پر بیانات دیے جارہے ہیں۔

ایسا زیادہ عرصے تک نہیں چل سکتا۔ پکتیکا میں آنے والا زلزلہ اپنے پیچھے جو مایوسی چھوڑ کر گیا ہے اس کا نتیجہ سیاسی عدم استحکام اور بحران کی صورت میں نکلے گا۔ یہاں کوئی اور حکمتِ عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔

اگرچہ سپر ٹیکس میں خامیاں ہوسکتی ہیں لیکن ٹیکس عائد کرنے کے بہتر اصول بشمول کمپنیوں کی جانب سے ٹیکس چوری کو روکنا ضروری ہے جس سے غریب ممالک کو ہر سال 100 ارب ڈالر کا نقصان ہوتا ہے، اور اگر یہ کرلیا گیا تو صحت، تعلیم اور انفرااسٹرکچر کے لیے رقم کا اجرا ممکن ہوسکتا ہے۔ اس کے بعد ہی ہمیں آزادی، نظام اور آزاد عدلیہ سے  لے کر میڈیا اور سول سوسائٹی تک ان اداروں کی ضرورت کا احساس ہوگا جو عوامی احتساب کو ممکن بناتے ہیں۔ اس بھیانک حال سے گزرنے کا واحد راستہ یہی ہے کہ بنیادی چیزوں کو بہتر بنایا جائے۔

یہ مضمون 27 جون 2022ء کو ڈان اخبار میں شائع ہوا۔