The Dawn News - World - Middle East

سعودی عرب نے بغیر پرمٹ حج کی کوشش کرنے والے 300 عازمین کو گرفتار کرلیا
سعودی حکام نے اجازت نامے کے بغیر حج کرنے کی کوشش کرنے والے تقریباً 300 افراد کو گرفتار کر کے ان پر جرمانہ عائد کردیا، سلطنت رواں سال حج کی اجازت کے تحت آنے والے 10 لاکھ عازمین کی میزبانی کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ایجنسی 'اے ایف پی' کی رپورٹ کے مطابق حج سیکیورٹی کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل محمد البسامی نے سرکاری میڈیا پر نشر ہونے والی ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ تقریباً 288 شہریوں اور رہائشیوں کو حج کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار کیے جانے والے ہر فرد پر 10 ہزار سعودی ریال یعنی تقریباً 2 ہزار 600 ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رواں سال کیلئے حج کوٹے کا اعلان، پاکستان سے 81ہزار عازمین حج کریں گے

حج سیکیورٹی کے سربراہ نے مزید بتایا کہ حکام نے مکہ مکرمہ کے ارد گرد بھی حفاظتی حصار نافذ کرتے ہوئے سیکیورٹی کو سخت کردیا ہے۔

مکہ مکرمہ، دین اسلام کا مقدس ترین شہر ہے جہاں عظیم الشان مسجد الحرام واقع ہے۔

لیفٹننٹ جنرل محمد البسامی نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی کے تحت 6 ہزار 900 سے زیادہ گاڑیوں میں سوار تقریباً ایک لاکھ افراد کو شہر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔

رواں سال 10 لاکھ افراد کو حج ادا کرنے کی اجازت دی گئی ہے، ان 10 لاکھ افراد میں بیرون ملک سے آنے والے 8 لاکھ 50 ہزار عازمین حج بھی شامل ہیں جبکہ گزشتہ 2 سال کے بعد وبائی مرض کورونا وائرس کی وجہ سے حج کی ادائیگی کے لیے آنے افراد کی تعداد بہت بڑی حد تک کم ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب نے رواں سال 10 لاکھ زائرین کو حج کی اجازت دے دی

یہ تعداد اب بھی وبائی مرض کووڈ 19 سے قبل 2019 میں حج کرنے والے 25 لاکھ لوگوں کے مقابلے میں بہت کم ہے لیکن یہ تعداد گزشتہ سال فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے آنے والے 60 ہزار لوگوں سے نمایاں طور پر زیادہ ہے۔

گزشتہ سال 60 ہزار سعودی شہریوں نے حج ادا کیا تھا جو مکمل ویکسینیٹڈ تھے۔

سعودی حکام کے مطابق اتوار کے روز تک بیرون ملک سے کم از کم 6 لاکھ 50 ہزار عازمین حج کے لیے پہنچ چکے تھے۔

رواں سال فریضہ حج کی ادائیگی کا باضابطہ طور پر آغاز بدھ کے روز ہوگا لیکن اس سے قبل پیر کے روز بھی فرزندان اسلام کی جانب سے مذہبی رسومات ادا کرنے اور دیگر عبادات کا سلسلہ جاری تھا۔