The Dawn News - Sport - Cricket

سری لنکا میں قومی ٹیم کے مساجر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
قومی ٹیم کے مساجر ملنگ علی کا سری لنکا پہنچتے ہی کووڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد وہ پانچ دن آئسولیشن میں رہیں گے۔

کرکٹ کی مشہور ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم بدھ کی شام دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے سری لنکا پہنچی جہاں تمام کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ کے ٹیسٹ کیے گئے۔

مزید پڑھیں: بحیثیت کپتان میرا مقصد میچ جیتنا ہے، بابر اعظم

تمام 18 کھلاڑیوں اور ایک مساجر سمیت 13 رکنی عملے کے ٹیسٹ کے نتائج آئے تو ان میں مساجر کا ٹیسٹ مثبت آیا، جس کے بعد انہیں آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اگر 16 جولائی کو سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل ملنگ بحال نہیں ہوتے تو قومی ٹیم کو قائم مقام مساجر کی خدمات سری لنکا سے ہی حاصل کرنا ہوں گی، کیونکہ ماضی میں بھی قومی ٹیم نے کبھی اضافی مساجر اپنے ساتھ نہیں رکھا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ گال میں کھیلا جائے گا اور اس میچ کے لیے قومی ٹیم کی فائنل الیون ممکنہ طور پر وہی ہوگی جو آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کے لیے میدان میں اتری تھی، البتہ یاسر شاہ کو فائنل الیون کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔

سری لنکا کی ٹیم اس وقت آسٹریلیا کی میزبانی کر رہی ہے جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ جمعہ سے شروع ہوگا اور اس سیریز کے اختتام پر پاکستان اور سری لنکا مدمقابل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا سے سیریز کیلئے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، یاسر شاہ کی واپسی

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل سری لنکا کی ٹیم بھی مشکلات سے دوچار ہے اور جمعہ کو شروع ہونے والے میچ سے قبل تین سری لنکن کھلاڑی وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

سری لنکا کے تین کھلاڑی دھننجیا ڈی سلوا، اسیتھا فرنینڈو اور جیفری ویندرسے کووڈ کا شکار ہونے کی وجہ سے دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

پاکستان کی ٹیم جمعہ سے کولمبو میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی اور گال میں پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل 11 سے 13 جولائی تک تین روزہ پریکٹس میچ میں مدمقابل ہوگی۔

پاکستان نے آخری مرتبہ 2015 میں سری لنکا کا دورہ کیا تھا اور اس موقع پر ٹیسٹ سیریز 1-2 سے اپنے نام کی تھی۔