The Dawn News - Tech

فیس بک کا ایک ہی فرد کو 5 پروفائل بنانے کی اجازت دینے کا فیچر
دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی ایسا فیچر متعارف کرائے گی، جس سے کوئی بھی فرد بیک وقت کم از کم اپنے 5 مختلف پروفائل بنانے کے قابل ہوجائے گا۔

اس وقت فیس بک پر کوئی بھی فرد اپنے اصل نام سے صرف ایک ہی پروفائل اکاؤنٹ بنا سکتا ہے، تاہم وہ جعلی ناموں سے کئی اکاؤنٹ بنا سکتا ہے۔

اس وقت کوئی بھی فرد اپنے اصل نام کے ساتھ ایک اکاؤنٹ کے علاوہ مختلف ناموں کے متعدد اکاؤنٹس اور پیجز بھی بنا سکتا ہے۔

تاہم نئے فیچر کے بعد ایک ہی شخص اپنے اصل نام سے کم از کم 5 پروفائل بنانے کا اہل ہوجائے گا۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ فیس بک کی مالک کمپنی میٹا کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا کہ جلد ہی ویب سائٹ پر نیا فیچر متعارف کرایا جائے گا۔

بیان کے مطابق نئے فیچر کو اس لیے متعارف کرایا جا رہا ہے، تاکہ ایک ہی شخص اپنی مختلف سرگرمیوں یا شوق کے باعث مختلف پروفائل بنا سکے۔

مذکورہ فیچر کے تحت کوئی بھی شخص اپنی ادبی سرگرمیوں کے لیے الگ، سیاحتی اور تفریحی سرگرمیوں کے لیے الگ، دوستوں کے لیے الگ، اہل خانہ کے لیے الگ اور ملازمتی ادارے کے لیے الگ پروفائل بنانے کا اہل ہوگا۔

نئے فیچر کے تحت متعدد پروفائل اکاؤنٹ بنانے والا فرد ایک ہی لاگ ان سے تمام اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرپائے گا جب کہ صارف کے تمام اکاؤنٹس ایک دوسرے سے اندرونی طور پر منسلک بھی ہوں گے۔

مذکورہ فیچر کے تحت صارف ایک ہی ای میل، ایک ہی فون نمبر اور دیگر معلومات پر متعدد اکاؤنٹس بنا سکیں گے۔

فیس بک نے اگرچہ واضح کیا ہے کہ مذکورہ فیچر کو مستقبل میں متعارف کرایا جائے گا، تاہم یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ اسے کب تک پیش کردیا جائے گا، لیکن اندازہ ہے کہ اسے رواں برس کسی وقت  بھی پیش کردیا جائے گا۔