The Dawn News - Pakistan

'میرا گھر اسکیم' کو نئی شکل دے رہے ہیں، کسی کو نقصان نہیں ہوگا، مفتاح اسمٰعیل
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ ہم 'میرا گھر اسکیم' کو نئی شکل دے رہے ہیں جس سے کسی کو مالی نقصان نہیں ہوگا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ  لوگ رابطہ کر رہے ہیں کہ 'میرا گھر اسکیم' میں ان کے قرضے منظور ہوئے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے رقم خرچ کردی۔

مزید پڑھیں: بینکوں نے حکومت کی ہاؤسنگ اسکیم کیلئے 59 ارب روپے کے قرضے جاری کیے

ان کا کہنا تھا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم اس اسکیم کو نئی شکل دے رہے ہیں اور کسی کا کوئی نقصان نہیں ہوگا، ہم اگلے ہفتے کےدوران مسائل حل کر لیں گے۔

واضح رہے کہ 2 جون کو ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے متعارف کرائے گئے میرا پاکستان میرا گھر اور کامیاب جوان یوتھ انٹرپرونیورشپ اسکیمز کو معطل کردیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ کم لاگت کی ہاؤسنگ اسکیم میرا پاکستان میرا گھر کو 2 ماہ کے لیے معطل کیا گیا ہے اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے بینکوں کو ہدایت جاری کی گئی ہیں ان اسکیمز کے تحت فنڈنگ روک دیں۔

سابق حکومت نے کم آمدنی والے افراد کے لیے کم لاگت کے گھروں کی میرا پاکستان میرا گھر اسکیم متعارف کرائی تھی جس کے تحت رعایتی شرح پر قرض دیے جاتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کم لاگت کے گھروں، کامیاب جوان اسکیمز کیلئے فنڈنگ روک دی گئی

اسٹیٹ بینک نے کہا تھا کہ حکومت نے ان اسکیمز کا جائزہ لینے اور اس پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے، چونکہ شرح سود بڑھ کر 13.75 فیصد ہوگئی ہے اس لیے کم لاگت والی ہاؤسنگ اسکیمز جاری رکھنا حکومت کے لیے ناممکن نظر آتا ہے۔

مزید بتایا گیا تھا کہ آئی ایم ایف کے دباؤ میں حکومت مالی خسارہ کم کرنے کے لیے ریونیو بڑھانا چاہتی ہے جس کی وجہ سے اس نے ہر قسم کی سبسڈی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے کہا تھا کہ ’اس سلسلے میں موجودہ معاشی صورتحال میں ہونے والی پیش رفتوں کی روشنی میں حکومت پاکستان اسکیم کے پہلو پر نظرثانی کے لیے غور کررہی ہے‘۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم نے ' کامیاب جوان پروگرام' کا افتتاح کردیا

اس کے مطابق بینکوں، ڈیولپمنٹ فنانس انسٹیٹیوشن (ڈی ایف آئیز) اور مائیکرو فنانس بینکس (ایم ایف بیز) کو یکم جولائی سے 31 اگست تک میرا گھر میرا پاکستان کے تحت مزید اقساط کا اجرا روکنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

مزید بتایا گیا تھا کہ تاہم ان کیسز میں کہ جہاں 30 جون 2022 تک جزوی ادائیگیاں ہوچکی ہوں مالیاتی ادارے میرا پاکستان میرا گھر اسکیم کے تحت بقیہ اقساط جاری کرسکتے ہیں۔