The Dawn News - Pakistan - Islamabad

زرمبادلہ کا بہاؤ مستحکم، پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر ریکارڈ سطح پر ہیں، خرم دستگیر
وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت زر مبادلہ کا بہاؤ متوازن و مستحکم ہے جب کہ پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر بھی ریکارڈ سطح پر موجود ہیں۔

اسلام آباد میں وزیر مملکت مصدق ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ  2018 کے عام انتخابات کے بعد پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) سب سے بڑی جماعت تھی جب کہ عمرانی فتنے کی جماعت کے اراکین کی تعداد 155 تھی، اس کے باوجود ہر قسم کا دباؤ ڈال کر پنجاب میں عمرانی فتنے کی حکومت قائم کی گئی۔

خرم دستگیر نے کہا کہ جب عمرانی فتنہ سر اٹھاتا ہے تو ملک کی معیشت ڈگمگانا شروع ہوجاتی ہے، روپے کی قدر میں کمی ہوئی، اسٹاک مارکیٹ گری، عمرانی فتنے کا ایجنڈا  پاکستان کی معیشت کو ڈانواں ڈول رکھنا ہے، وہ ہمیں واضح طور پر نظر آیا۔

یہ بھی پڑھیں: روپے کی بےقدری میں سیاسی صورتحال کا بڑا ہاتھ ہے، مفتاح اسمٰعیل

وفاقی وزیر نے کہا کہ کتنی مضحکہ خیز اور عجیب بات ہے کہ جس جماعت نے 17 جولائی کے ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کی، وہ اپنی کامیابی کے باوجود الیکشن کمیشن پاکستان پر چڑھ دوڑے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان چیف الیکشن کمشنر کو غدار قرار دے رہے ہیں، انہیں دھمکیاں دے رہے ہیں، یہ ہی فاشزم کا خاصا ہے کہ جو ادارہ بھی فاشسٹ شخص کی مرضی کے خلاف عمل کرے اس کے خلاف ہر قسم کی مغلظات بکی جائیں، اس کے بارے میں غلط گفتگو کریں، اس کو غدار قرار دیں۔

خرم دستگیر نے کہا کہ میں یہاں گزشتہ سال ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب کا حوالہ دینا چاہوں گا کہ جب الیکشن کمیشن نے ری پولنگ کا فیصلہ کیا تھا تو اس وقت کے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور نے سینیٹ میں یہ کہا تھا کہ ایسے اداروں کو تو آگ لگادینی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ایجنڈا ملکی جمہوری اداروں کو آگ لگانے کا ہے، ہماری وسیع البنیاد اتحادی حکومت اس آگ کو بجھانے آئی ہے، ان آئینی اداروں کا تحفظ کرنے آئے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 17 جولائی کو عمران خان کے 4 بیانیے زمین بوس ہوگئے، ان کا ایک پانچواں بیانیہ بھی ہے لیکن وہ وہ لطیفہ ہے، ان کے 4 بیانیوں میں سے زمین بوس ہونے والا ایک بیانیہ یہ تھا کہ عمران خان اب بتادیں کہ 17 جولائی کو امریکی سازش کہاں ہوئی اور اس نے کس کی حمایت کی، ان کا دوسرا بیانیہ ایکس اور وائے کا تھا، نیوٹرل اور جانور کا یہ بھی بتادیں کہ 17 جولائی کو کس کی حمایت ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: تیل،اشیائے خورونوش کا درآمدی بل 64 فیصد اضافے کے ساتھ 32.32 ارب ڈالر ہوگیا

خرم دستگیر نے مزید کہا کہ  ان کا تسیرا بیانیہ وہ ہے جس کے تحت وہ الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہیں، وہ بیانیہ بھی زمین بوس ہو گیا، جب سے آئین شکنی سے متعلق عدلیہ کا تفصیلی فیصلہ آیا ہے اس وقت سے وہ اس کے اوپر بھی حملہ آور ہیں۔

انہوں نے کہا عمران خان کا پانچواں بیانیہ نیپی بیانیہ ہے، پی ٹی آئی کے وزارت اعلیٰ کے امیدوار نے گزشتہ مہینوں میں  ایک بیان دیا تھا جس میں انہوں نے نیپیاں بدلنے سے متعلق بیان دیا تھا تو اب یہ سوال بہت اہم ہے کہ 17 جولائی کو کس نے کس کی نیپی بدلی اور ہم جاننا چاہیں گے کہ  کل لاہور میں کون کس کی نیپی بدلے گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی بد تہذیبی، آئین شکن اور فاشسٹ گفتگو اور طریقہ کار کی وجہ سے ملک آگے نہیں جا رہا،  ان کے اس رویے کی وجہ سے صرف جمہوریت کو نہیں بلکہ ملک کی معیشت کو نقصان ہو رہا ہے، اس تمام صورتحال میں پاکستان کو قریب سے دیکھنے والے ادارے اور دوست ممالک پریشان ہیں کہ پاکستان بھی عمران خان کے فتنے کی وجہ سے سری لنکا جیسے حالات سے دوچار ہونے کی جانب جانا شروع تو نہیں ہوگیا۔

خرم دستگیر نے کہا کہ اس بات کی وضاحت وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل کرچکے ہیں، میں ان کی بات کو دہرانا چاہوں گا کہ یہ اتحادی حکومت پاکستانیوں اور ان کے بچوں کے معاشی مستقبل کی محافظ ہے، ہم عمران خان کی انکارکی پھیلانے کی کوششوں کے سامنے دیوار بن کر کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے کسی قدم کے جواب میں فیصلہ ہوا تو ٹکا کر جواب دیا جائے گا، خواجہ سعد رفیق

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں احساس ہے کہ حالیہ دنوں میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ہے، ملک میں جو مہنگائی ہے اس سے پاکستانیوں کو تکلیف پہنچی ہے، لیکن یہ بات یاد رکھی جائے کہ 9 اپریل 2022 تک ملک پر عمرانی فتنے کی حکومت تھی اور ابھی جو بجٹ کے اعداد و شمار آئے ہیں، اس میں ہم 9 اپریل کی بعد کی صورتحال کے ذمے دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 9 اپریل سے پہلے کی خرابی، مہنگائی، کساد بازاری اور بے روزگاری کی ذمے داری بھی اسی فاشسٹ دروازے پر جائے گی جہاں جمہوریت کی تباہی کی ذمےداری عائد ہوتی ہے۔

خرم دستگیر نے کہا کہ حالیہ دنوں میں روپے کی قدر میں جو اتار چڑھاؤ ہوا ہے اس پر ہمیں تحفظات ہیں، وزیراعظم نے اس معاملے پر کل ایک تفصیلی اجلاس کیا ہے، ہم سب اس میں موجود تھے، صورتحال کو قابو میں کرنے کے لیے اقدامات شروع ہوچکے ہیں، ملک میں اس وقت زر مبادلہ کا بہاؤ متوازن و مستحکم ہے  جب کہ پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر بھی ریکارڈ سطح پر موجود ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے 3 ماہ کے دوران ملک کے گردشی قرضے میں 214 ارب روپے کی کمی ہے، ہم نے ادائیگیاں کی ہیں، ہم نے عمرانی نا اہلی کے باعث زیر التوا معاملات کو حل کیا ہے جس سے صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے، ہماری حکومت جو اب پارلیمانی مدت پوری کرنے تک برقرار رہے گی، اس نے 3 ماہ میں ملک کے مسائل حل کرنے کا آغاز کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، 100 انڈیکس 700 پوائنٹس گر گیا

انہوں نے کہا کہ جیسے ہی آئی ایم ایف سے ادائیگی ہوگی جبکہ چین سے ادائیگی ہوچکی ہے، دیگر دوست ممالک سے بھی آنے والے دنوں میں ادائیگیاں شروع ہوجائیں گی تو روپے کی قدر میں بھی استحکام نظر آئے گا، ہم نے ڈالر کے ان فلو اور آؤٹ فلو میں توازن بنالیا ہے، عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت میں کمی آ رہی ہے تو ہمیں توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں ادائیگیوں میں توازن اور استحکام ہوجائے گا اور ستمبر، اکتوبر میں پاکستانیوں کو مہنگائی میں بھی کمی ہوتی ہوئی نظر آئے گی۔

خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ بیرونی ایندھن پر انحصار کم کرنے، گردشی قرضہ کم کرنے اور عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کے لیے آئندہ ماہ جامع سولر پالیسی لے کر آرہے ہیں جس سے ملک کو بہت فائدہ ہوگا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ ہمارے ملک کا بڑا مسئلہ درآمدات اور برآمدات میں عدم توازن ہے جس کی وجہ سے روپے پر دباؤ آتا ہے، اس کی قدر میں کمی ہوتی ہے، بہتر انتظامات کرکے ہم اس وقت گزشتہ جون کے مقابلے میں  اس جون میں 9 فیصد کم پیٹرولیم مصنوعات  درآمد کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی ضرورت کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی یقینی بنانا حکومت کا فرض ہے، ملک اس وقت میں ملکی ضروریات کے مطابق وافر مقدار میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر موجود ہیں، پاکستان میں اس وقت 34 دن کا پیٹرول  ہے جب کہ ضروت 20 سے 22 دن کی ہے اور اسی طرح 66 دن کا ڈیزل موجود ہے۔