The Dawn News - Pakistan

سیاسی غیر یقینی: اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 290 پوائنٹس سے زائد کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعہ کے روز انٹرا ٹریڈنگ کے دوران مندی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 290 سے زائد پوائنٹس گر گیا۔

پی ایس ایکس کی ویب سائٹ کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس صبح 11 بج کر 30 منٹ تک 291 پوائنٹس گر کر 39 ہزار 541 پوائنٹس پر آگیا جو کہ کل 39 ہزار 832  پر بند ہوا تھا۔

اس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس میں معمولی بہتری ہوئی اور نماز جمعہ کے وقفے سے قبل 105 کی کمی سے 39 ہزار 726 پوائنٹس پر آگیا۔

مزید پڑھیں: سیاسی غیر یقینی: اسٹاک مارکیٹ میں مندی، ریکارڈ 900 سے زائد پوائنٹس کی کمی

انٹر مارکیٹ سیکیورٹیز کے ریسرچ سربراہ رضا جعفری نے کہا کہ کے ایس ای 100 انڈیکس میں گزشتہ چند دنوں کے مقابلے میں اب تک صورتحال بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے بارے میں تحفظات اور خدشات کو غیر ضروری طور پر بڑھا چڑھا کر بتایا جارہا ہے اور اس بیان اور وضاحت سے مارکیٹ کے استحکام میں مدد مل سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی مندی

ڈائریکٹر عارف حبیب کارپوریشن احسن محنتی کا کہنا تھا کہ سیاسی ہلچل اور روپے کی کمزور صورتحال کے باعث مندی دیکھی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے حوالے سے سرمایہ کاروں کے خدشات نے مندی میں کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ ملک میں پہلے سے سیاسی غیر یقینی ہے اور پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے اتحادی حکومت کی سب سے بڑی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کو تاریخی شکست دینے کے بعد یہ غیریقینی مزید بڑھ گئی ہے اور اب پی ٹی آئی اس کامیابی کے بعد قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کر رہی ہے۔