The Dawn News - Pakistan

سونے کی قیمت فی تولہ ایک لاکھ 62 ہزار 500 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
سونے کی قیمت  10 ہزار روپے اضافہ ہونے کے بعد ایک لاکھ 62 ہزار 500  روپے فی تولہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جو کہ ایک دن میں ریکارڈ اضافہ ہے۔

پاکستان میں تازہ اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 39 ہزار 318  روپے تک پہنچ گئی ہے۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز گروپ کے صدر حاجی ہارون رشید چاند نے ایک بیان میں مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کو اس کی بین الاقوامی قیمت میں اضافے سے جوڑ دیا۔

مزید پڑھیں:سال 2018: سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار 600 روپے تک اضافہ

انہوں نے کہا کہ جمعرات کو عالمی منڈی میں دھات کی قیمت 31 ڈالر فی اونس اضافے سے 1721 ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جس کے اثرات یہاں بھی ہوں گے۔

حاجی ہارون رشید چاند نے آنے والے دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافے سے بھی خبردار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو  کی جانب سے ہم پر 40 ہزار روپے کا فکسڈ ٹیکس عائد کیا گیا ہے مگر ہم یہ ٹیکس ادا نہیں کریں گے کیونکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے ہم اتنا ٹیکس برداشت نہیں کر سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ ایک لاکھ 24 ہزار 200روپے کا ہوگیا

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مقررہ ٹیکس واپس لیا جائے اور بڑھتی ہوئی قیمت کے پیش نظر تاجروں سے بات چیت کرے کیونکہ قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عوام کی قوت خرید میں بڑے پیمانے پر کمی آئی ہے۔