The Dawn News - Pakistan - Islamabad

یہ جاننا عوام کا حق ہے پی ٹی آئی کس سے پیسے لے کر سیاست کرتی رہی، شاہد خاقان
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے پی ٹی آئی کے ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جاننا پاکستان کے عوام کا حق ہے کہ پی ٹی آئی کس کے ایجنٹوں سے پیسے لے کر ملک میں سیاست کرتی رہی ہے۔

اسلام آباد میں حکمراں اتحاد کے رہنماؤں کے ہمراہ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے مشترکہ وفد نے چیف الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر اور چاروں صوبوں کے الیکشن کمشنر بھی تھے، ملاقات کا ایک نکتہ تھا کہ پی ٹی آئی کا ممنوعہ فنڈنگ کا کیس گزشتہ 8 سال سے زیر سماعت ہے، اس کا فیصلہ محفوظ کیا جاچکا ہے لیکن سنایا نہیں جارہا۔

یہ بھی پڑھیں: ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ فی الفور سنایا جائے، وفاقی وزیر داخلہ

انہوں نے کہا کہ ملکی قوانین کے مطابق کوئی بھی سیاسی جماعت فنڈنگ حاصل کرتی ہے تو اس کو ڈیکلیئر کیا جاتا ہے کہ کس نے کب، کتنا پیسہ دیا، کسی جماعت کو کسی فارن کمپنی سے فنڈنگ کی اجازت نہیں ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف کیس میں اس کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے واضح ثبوت مہیا کیے، پی ٹی آئی نے اس کیس کو روکنے کے لیے ہر طرح سے دباؤ ڈالا، اپنی حکومت کے دوران بھی کیس کو روکنے کے لیے سیاسی، حکومتی دباؤ ڈالا، الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالا گیا لیکن حقائق کو بدلا نہیں جاسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ دستیاب حقائق کے مطابق پی ٹی آئی نے خود تسلیم کیا کہ باہر سے چلائے جانے والے اکاؤنٹس کا علم نہیں تھا، امریکا میں کم از کم 2 کمپنیاں موجود ہیں جن کے چیئرمین کا نام عمران خان ہے، جو پیسہ ان کمپنیوں کے پاس آتا ہے وہ ریکارڈ کا حصہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان اکاؤنٹس کے ریکارڈ میں کمپنیوں سے ملنے والے فنڈز کا ریکارڈ بھی موجود ہے، کیا کمپنیوں سے فنڈز حاصل کرنا پاکستان کے قانون کے مطابق ہے، قانون کے مطابق کمپنیوں سے فنڈز حاصل نہیں کیے جاسکتے کیونکہ ان سے فنڈز حاصل کرکے آپ ان کے ایجنٹ بن جاتے ہیں، اس لیے کسی بھی فارن کمپنی سے فنڈنگ کی اجازت نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن، پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنائے، وزیراعظم

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ ریکارڈ بڑا واضح ہے، فیصلہ آپ نے کرنا ہے، ملک میں رات کے اندھیرے میں عدالتیں کھلتی ہیں جو اپنے ہی فیصلوں کی نفی کر دیتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کیا یہ جاننا پاکستان کے عوام کا حق نہیں ہے کہ ملک کی بڑی سیاسی جماعت کن ذرائع سے فنڈنگ حاصل کرتی رہی اور اس فنڈنگ کا بڑا حصہ ملک میں نہیں آیا، وہ فنڈز آج بھی ذاتی اکاؤنٹس میں موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کیس کو روکنے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا لیکن ہم نے الیکشن کمیشن سے استدعا اور درخواست کی ہے کہ یہ جاننا پاکستان کے عوام کا حق ہے کہ پی ٹی آئی کس سے پیسے لے کر اس ملک میں سیاست کر رہی ہے۔

'عارف نقوی نے 55 کروڑ روپے سے زائد رقم پی ٹی آئی، عمران خان کے اکاؤنٹ میں بھیجی'

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گزشتہ روز عالمی جریدے 'فنانشل ٹائمز' نے رپورٹ کیا کہ عارف نقوی نے خیرات کے نام پر فلاحی کاموں کے لیے لندن میں کرکٹ میچ کرائے اور کروڑوں روپے کی رقم حاصل کی، عارف نقوی کی کمپنی نے 55 کروڑ روپے سے زائد رقم پاکستان میں پی ٹی آئی اور عمران خان کے اکاؤنٹ میں بھیجی جس کا کوئی ریکارڈ عمران خان نے نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں: 8 سال بعد پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ

ان کا کہنا تھا کہ یہ بیرونی ممنوعہ فنڈنگ کا ریکارڈ اسٹیٹ بینک کا فراہم کردہ ہے جس کی کوئی نفی نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ کیا عمران خان اور پی ٹی آئی نے یہ ممنوعہ فنڈنگ حاصل کرکے الیکشن کمیشن کے قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی؟ کیا آپ نے اپنے فیصلے کسی کو بیچے نہیں، ان کمپنیوں کے پیچھے کون لوگ تھے یہ وقت بتائے گا لیکن چور جب چوری کرتا ہے تو وہ قانون کی گرفت سے بچنے کی کوشش کرتا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر کا کہنا تھا کہ ممنوعہ فنڈنگ سے پیسہ حاصل کرکے پاکستان میں سیاست کے لیے استعمال کیا گیا، جب سیاست میں آپ کسی کا پیسہ استعمال کریں گے تو کل آپ کو اس کی قیمت بھی ادا کرنی پڑے گی اور وہ قیمت پاکستان کے عوام ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کے ہاتھ صاف ہوتے تو وہ پہلے دن ریکارڈ پیش کرتے اور کہتے کہ فیصلہ کیا جائے اور کیس کا 6 ماہ میں فیصلہ ہوجاتا۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے خلاف کیس کو ’ممنوعہ فنڈنگ کیس‘ قرار دے دیا

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ممنوعہ فنڈنگ کیس کے حقائق جانتے ہیں اس لیے  وہ الیکشن کمیشن پر حملہ کرتے ہیں، اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں کچھ حقائق سامنے آئے تھے، جب فیصلہ آئے گا تو مزید حقائق سامنے آئیں گے اس لیے عمران خان کی کوشش ہے کہ گالیاں بک کر، ذاتی حملے کرکے الیکشن کمیشن پر فیصلہ روکنے کے لیے دباؤ ڈالوں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ یہ آپ کی آئینی ذمہ داری ہے کہ یہ رپورٹ عوام کے سامنے آئے اور اس کے مطابق کارروائی کی جائے، یہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ اس کیس کا جلد از جلد فیصلہ کرے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت اگر یہودی ایجنٹوں سے پیسے حاصل کرکے سیاست کر رہی ہے یا کسی سے بھی فنڈنگ حاصل کرکے سیاست کر رہی ہے تو یہ جاننا عوام کا حق ہے،  یہ ہم سب کا مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ہم اس کیس پر کام کر رہے ہیں، ماضی میں اس کام پر مختلف  رکاوٹیں آتی رہی ہیں، ہم اپنی آئینی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہیں، ہم اس کیس کا فیصلہ کرکے عوام کے سامنے رکھ دیں گے۔