The Dawn News - Business

آئی ایم ایف سے جلد قسط ملنے کی امید کے سبب اسٹاک ایکسچینج میں 764 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کے دوران تیزی دیکھی گئی اور بینچ مارک ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ میں 764 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کی وجہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے قرض کی قسط جلد ملنے اور دیگر ذرائع سے غیر ملکی زرمبادلہ آنے کی توقع ہے۔

پی ایس ایکس کی ویب سائٹ کے مطابق  ‘کے ایس ای 100 انڈیکس’  764 پوائنٹس یا 1.78 فیصد اضافے کے بعد 43 ہزار 621 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری دن کے اختتام سے قبل ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس 43 ہزار 659 پوائنٹس تک پہنچ گیا تھا۔

انٹر مارکیٹ سیکیورٹیز میں ریسرچ کے سربراہ رضا جعفری نے کہا کہ ہفتے کے آخر میں آئی ایم ایف کی جانب سے لیٹر آف انٹینٹ (آمادگی کا خط) اور سعودی عرب کی جانب سے مزید تعاون کی یقین دہانی سمیت دیگر مثبت پیش رفت سامنے آنے کے بعد یہ اثرات نظر آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس میں 614 پوائنٹس کا اضافہ

عارف حبیب کارپوریشن کے احسن محنتی نے مارکیٹ میں تیزی کے رجحان کی وجہ روپے کی قدر میں بحالی،  آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کی اطلاعات اور سعودی عرب کی جانب سے امدادی پیکج میں مزید اضافے کو قرار دیا۔

انہوں نے مارکیٹ میں تیزی کی وجہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل کے اعلان کے ساتھ ساتھ آئی ایم ایف کے لیٹر آف انٹنٹ کو بھی قرار دیا۔

آئی ایم ایف سے آمادگی کا خط موصول

وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے ڈان کو بتایا تھا کہ گزشتہ ماہ دستخط کیے گئے اسٹاف لیول ایگریمنٹ اور میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فِسکل پالیسیز  کے تحت پروگرام کی بحالی کے لیے آئی ایم ایف کی جانب سے جمعہ کے روز لیٹر آف انٹینٹ (آمادگی کا خط) موصول ہوگیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ لیٹر آف انٹینٹ سے متعلق کارروائی جاری ہے، جلد ہی اس پر دستخط کر کے اس کو واپس آئی ایم ایف کو بھیجا جائے گا اور معاہدے کی منظوری کے لیے رواں ماہ کے آخر میں ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے منتظر ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس میں 550 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

آئی ایم ایف نے 29 اگست کو ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں پاکستان کے لیے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دی جائے گی جس میں رواں ماہ کے اختتام سے قبل تقریباً ایک ارب 18 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری شامل ہے۔

یہ اقدام 4 دوست ممالک کی جانب سے مالی تعاون میں 4 ارب ڈالر جاری کرنے کے فیصلے کے بعد اٹھایا گیا۔

آئی ایم ایف بورڈ کی جانب سے پروگرام کی منظوری کے بعد غیر ملکی زرمبادلہ کے مسلسل کم ہونے والے ذخائر میں اضافے کے بعد پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے اور ادائیگیوں کے توازن میں مزید بہتری کی توقع ہے۔