The Dawn News - Pakistan

مشرقی وسطیٰ کیلئے پاکستان کی برآمدات میں 16 فیصد اضافہ
مشرقی وسطیٰ کے لیے پاکستان کی برآمدات سال بہ سال کی بنیاد پر 15.92 فیصد اضافے کے ساتھ مالی سال 2022 میں 2 ارب 66 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی دیکھا گیا، جو گزشتہ مالی سال 2 ارب 29 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔

اس اضافے کی بنیادی وجہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے لیے برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مرتب کردہ اعدادوشمار کے مطابق خطے کے لیے سعودی عرب اور کویت کو برآمدات میں کمی کے  ساتھ ملا جلا اجحان دیکھا گیا، جبکہ دیگر ممالک میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔

متحدہ عرب امارات، پاکستان کی اشیا کی برآمدات میں سرفہرست ہے کیونکہ متحدہ عرب امارات کے لیے برآمدات میں گزشتہ سال کے ایک ارب 48 کروڑ 80 لاکھ ڈالر مقابلے میں مالی سال 2022 میں 23.85 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ ایک ارب 84 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔

خطے کے لیے کُل برآمدات کا تقریباً 70 فیصد صرف متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں جاتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کو پاکستان کی سب سے زیادہ برآمد کی جانے والی مصنوعات میں چاول، گائے کا گوشت اور کپاس سے بنے کپڑے، امرود، آم اور منگوسٹین وغیرہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی برآمدات 23 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی

اسی طرح متحدہ عرب امارات کو پاکستان کی اعلیٰ شعبہ جاتی برآمدات میں اناج، ملبوسات، گوشت اور کھانے کے قابل اوجھڑی اور دیگر اشیا شامل ہیں۔

مالیت کے لحاظ سے پاکستان کی برآمدات کی دوسری بڑی مارکیٹ سعودی عرب ہے۔ تاہم مالی سال 2022 میں اس میں 9.82 فیصد کی کمی آئی ہے اور یہ 46 کروڑ 60 لاکھ ڈالر سے کم ہوکر 42 کروڑ 28 لاکھ ڈالر ریاکرڈ کی گئی۔

گزشتہ دہائی کے آخر میں سعودی عرب کو پاکستان کی برآمدات تقریباً 50 کروڑ ڈالر دیکھی گئی تھی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کی متحدہ عرب امارات کے مقابلے میں مارکیٹ تک رسائی میں کوئی خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوا ہے۔

سعودی عرب کو پاکستان کی سرفہرست برآمدات میں چاول، گائے کا گوشت، ٹیکسٹائل مصنوعات وغیرہ شامل ہیں۔

رواں سال قطر کو پاکستان کی برآمدات میں 31.18 فیصد کا اضافہ نوٹ کیا گیا اور یہ گزشتہ سال 14 کروڑ 98 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 19 کروڑ 66 لاکھ ڈالر ہوگئی، قطر کو برآمدی مصنوعات میں برآمدات میں چاول، گائے کا گوشت، آلو، پیاز، امرود اور آم وغیرہ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: درآمدات میں اضافے کے باعث ملک کا تجارتی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کھیلوں کے شعبے میں ایک سال پہلے کے مقابلے رواں سال جولائی سے جون کے دوران فٹ بال کی برآمد میں 44.84 فیصد اضافہ ہوا۔

پاکستان، قطر کے دارالحکومت دوحہ میں نومبر میں شروع ہونے والے فیفا ورلڈکپ کے لیے آفیشل فٹبال سپلائر ہے۔

کویت کے لیے پاکستان کی برآمدات میں منفی رجحان دیکھا گیا اور گزشتہسال 13 کروڑ 87 لاکھ ڈالر سے 3.13 فیصد کم ہو کر 13 کروڑ 44 لاکھ ڈالر ہوگئی۔ کویت کو سرفہرست برآمدی اشیا میں گائے کا گوشت، سمندری غذا، خیمے اور چاول وغیرہ شامل ہیں۔

کویت کو سرفہرست شعبہ جاتی برآمدات میں گوشت، کھانے کے قابل اوجھڑی اور دیگر تیار شدہ اشیا شامل ہیں۔

اسی طرح بحرین کے لیے برآمدات میں  25.33 فیصد کی مثبت نمو دیکھی گئی اور گزشتہ سال 5 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کے مقابلے 6 کروڑ 98 لاکھ ڈالر ہوگئی۔

پاکستان کی بحرین کو برآمد کی جانے والی سرفہرست مصنوعات میں چاول، سوتی دھاگا، گائے کا گوشت، دھاگا اور پرنٹنگ کے لیے سیاہی وغیرہ شامل ہیں۔