The Dawn News - Health

کیلے کے چھلکوں سے بنی غذائیں صحت کے لیے فائدہ مند
ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اگر کیلے کے چھلوں سے آٹا تیار کرکے اسے گندم سمیت دیگر چیزوں کے آٹے ساتھ شامل کرکے غذائیں تیار کی جائیں تو وہ نہ صرف ذائقہ دار بنتی ہیں بلکہ وہ صحت کے بھی کئی فوائد دیتی ہیں۔

اس وقت دنیا بھر میں گندم،  چاول اور مکئی کے بعد کیلا چوتھے نمبر کی غذائیت ہے، جسے سب سے زیادہ کھایا جاتا ہے اور دنیا کے کئی علاقوں میں اس کے چھلکوں کو بھی مختلف کاموں میں استعمال کیا جاتا ہے۔

تاہم حال ہی میں امریکی اور بھارتی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کیلے کے چھلکوں سے تیار آٹے کو دیگر چیزوں کے آٹے میں شامل کرکے اس سے غذائیں تیار کی جائیں تو وہ نہ صرف کافی وقت تک تازہ رہتی ہیں بلکہ ان کے ذائقے میں بھی بہتری آتی ہے اور اس کے کئی طبی فوائد بھی ہوتے ہیں۔

ماہرین نے کیلے کے چھلکے کے فوائد جاننے کے لیے صاف کیلوں کے چھلکوں کو خشک کرنے کے بعد اس کا آٹا تیار کیا اور پھر اسے گندم کے آٹے میں ملاکر اس سے کچھ غذائیں تیار کیں۔

ماہرین نے تیار کی گئی غذاؤں کا ذائقہ معلوم کرنے کے لیے 20 ماہر باورچیوں کی خدمات حاصل کیں، جنہوں نے تیار غذاؤں کے ذائقے میں فرق کی نشاندہی کی۔

یہ بھی پڑھیں: کیلے اور دودھ کا امتزاج صحت کے لیے کتنا فائدہ مند؟

باورچیوں نے گندم کے آٹے میں کیلے کے چھلکوں کے آٹے کی مدد سے تیار غذاؤں کو زیادہ ذائقہ دار قرار دیا۔

علاوہ ازیں ماہرین نے نوٹ کیا کہ صرف گندم کے آٹے سے تیار کچھ خشک غذائیں تین ماہ کے اندر اپنا اثر چھوڑنے لگتتی ہیں مگر کیلے کے چھلکوں سے بنی غذاؤں میں تین ماہ بعد بھی ’اینٹی آکسیڈنٹ‘ نامی کیمیکل کی مقدار برقرار رہتی ہے، یہ کیمیکل انسانی جسم کے اعضا کو خراب یا بیمار ہونے سے بچاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق کیلے کے چھلکوں میں ’پروٹین، پوٹاشیم، میگنیشیم، وٹامنز، پولی ان سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈز،ر امینو ایسڈز اور اینٹی آکسیڈنٹ‘ نامی کیمیکلز کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جو کہ صحت کے حوالے سے کئی طرح کے فوائد دیتے ہیں اور ان سے غذائیں بھی ذائقہ دار بنتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق کیلے کے چھلکوں سے آٹا تیار کرنے سے نہ صرف خوراک کی کمی کا مقابلہ کیا جا سکے گا بلکہ چھلکوں سے بننے والے کچرے اور گندگی میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔