The Dawn News - Tech

آئی فون 14 کو آئندہ ماہ ستمبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان
امریکا کی معروف کمپنی ایپل ہر سال ستمبر میں اپنی پروڈکٹس متعارف کراتی ہے اور اس بار بھی کمپنی کی جانب سے آئندہ ماہ کے آغاز میں آئی فون 14 کو متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

امریکی اخبار ’بلوم برگ‘ کے مطابق اطلاعات ہیں کہ ایپل کے ملازمین نے آئندہ ماہ ہونے والے کمپنی کے آن لائن ایونٹ کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور موبائل سیلرز کو بھی تیاریاں کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ امکان ہے کہ آئی فون 14 کو آئندہ ماہ سات ستمبر کو متعارف کرایا جائے گا اور اسے فروخت کے لیے 16 ستمبر کو پیش کردیا جائے گا۔

فون کو متعارف کرائے جانے دو ہفتوں بعد اس کی دنیا بھر میں فروخت شروع کردی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل کے پہلے سے بہتر اور طاقتور 4 نئے آئی فونز متعارف

رپورٹ کے مطابق آئی فون 14 کے ساتھ ہی کمپنی آئی پیڈ، میک کمپیوٹر اور ایپل واچ بھی آئندہ ماہ متعارف کرائے گی۔

رپورٹ میں اس بات کی بھی تصدیق کی گئی کہ اس بار آئی فون اپگریڈ سیلفی کیمرا ٹیکنالوجی کے ساتھ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

آئی فون کے اب تک متعارف کرائے گئے فونز میں سیلفی کیمرا 12 میگا پکسل کا ہے، تاہم اب ممکنہ طور پر اسے اپ گریڈ کرکے زیادہ میگا پکسل کے ایڈوانس ٹیکنالوجی کے ساتھ دیے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: آئی فون 13 سیریز کے چند 'خفیہ' فیچرز

یہ رپورٹس ہیں کہ اس بار کمپنی آئی فون کے چار ماڈیول پیش کرے گا اور اس بار متعارف کرائے جانے والے آئی فون 14 کے منی یعنی چھوٹے اور قدرے سستے موبائل متعارف نہیں کرائے جائیں گے۔

ایپل اب تک اپنے متعارف کرائے گئے موبائلز کو چھوٹی اسکرین سمیت دیگر کم فیچرز کے ساتھ آئی فون منی کے طور پر بھی پیش کرتا آیا ہے، تاہم آخری بار اس کے منی فونز کی فروخت حوصلہ بخش نہیں تھی، جس وجہ سے کمپنی کی جانب سے اس بار ایسے فونز پیش نہ کیے جانے کا امکان ہے۔

خبریں ہیں کہ آئی فون 14 کی قیمت  1200 ڈالر سے شروع ہوگی اور زیادہ سے زیادہ اس کی قیمت 1800 ڈالر تک رکھی جائے گی، یعنی پاکستانی 2 لاکھ 60 ہزار سے 3 لاکھ 85 ہزار روپے تک رکھے جانے کا امکان ہے۔