The Dawn News - Tech - Mobilephones

’شیاؤمی‘ کا ’ریڈمی‘ فونز بھی چارجر کے بغیر دینے کا اعلان
چینی موبائل کمپنی ’شیاؤمی‘ نے اپنے برانڈ ’ریڈمی‘ کے فونز بھی مستقبل میں چارجر کے بغیر دینے کا اعلان کردیا۔

چینی موبائل کمپنی کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ کمپنی نیا ’ریڈمی نوٹ 11 ایس ای‘ متعارف کرانے والی ہے۔

کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق ’ریڈمی نوٹ 11 ایس ای‘ کو سب سے پہلے بھارت میں متعارف کرایا جائے گا، جس کے ساتھ چارجر نہیں دیا جائے گا۔

مذکورہ موبائل میں 33 واٹ چارجنگ سپورٹ دی جائے گی مگر اس کے ساتھ چارجر نہیں دیا جائے گا، یہ واضح نہیں ہے کہ کمپنی چارجر کی کیبل بھی فراہم کرے گی یا نہیں؟

’ریڈمی‘ سے قبل ’شیاؤمی‘ نے اپنے فلیگ شپ موبائلز میں بھی چارجر نہ دینے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔

’شیاؤمی‘ نے 2020 کے آخر میں فلیگ شپ موبائلز کے ساتھ چارجر نہ دینے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد کمپنی نے فلیگ شپ موبائل چارجر کے بغیر ہی متعارف کرائی تھیں۔

اب کمپنی نے اپنے دوسرے برانڈ ’ریڈمی‘ کے فونز میں بھی چارجر نہ دینے کا اعلان کردیا، تاہم امکان ہے کہ کمپنی اس کے مہنگے فونز میں چارجر نہیں دے گی لیکن اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

’شیاؤمی‘ سے قبل سب سے پہلے ایپل نے بعض آئی فونز میں چارجر نہ دینے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد سام سنگ نے بھی کچھ فونز میں چارجر نہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

دونوں بڑی موبائل کمپنیز کے بعد اب ’شیاؤمی‘ نے بھی ایسا ہی اعلان کردیا، جس کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ مزید برانڈز بھی ایسے اعلانات کر سکتے ہیں۔