The Dawn News - Pakistan - Balochistan

ایران اور افغانستان سے ہزاروں ٹن پیاز اور ٹماٹر پاکستان پہنچ گیا
وفاقی حکومت کی جانب سے نجی شعبے کو ایران اور افغانستان سے ٹماٹر اور پیاز درآمد کرنے کی اجازت دینے کے فیصلے کے بعد سبزیوں سے لدے 50 ٹرک تفتان اور چمن کی سرحدوں سے پاکستان میں داخل ہو گئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کسٹمز کلکٹریٹ کے ایک سینئر اہلکار نے جمعہ کو ڈان کو بتایا کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران 50 بڑے باڈی ٹرک تفتان اور چمن کے فرینڈشپ گیٹس سے پاکستان میں داخل ہوئے۔

مزید پڑھیں: حکومت نے پیاز اور ٹماٹر کی درآمدات پر 31 دسمبر تک ٹیکس ختم کردیا

انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پیاز اور ٹماٹر کی مزید کھیپ ملک میں پہنچ جائے گی۔

کسٹم کے ایک سینئر افسر ارشد حسین نے ڈان کو بتایا کہ ہمیں جمعہ کو ایران سے تازہ ٹماٹر اور پیاز کے 27 ٹرک موصول ہوئے جن میں 660 ٹن پیاز اور ٹماٹر تھے جبکہ کل 13 ٹرک پہنچےم انہوں نے مزید کہا کہ ان ٹرکوں کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد فوری طور پر کوئٹہ روانہ کر دیا گیا۔

چمن کے ڈپٹی کلیکٹر کسٹم ملک محمد احمد نے بتایا کہ 10 ٹرک افغانستان سے چمن بارڈر کے ذریعے پاکستان میں داخل ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ تازہ ٹماٹروں اور پیاز کی کھیپ سے لدے ٹرکوں کو معمول کی چیکنگ کے بعد کلیئر کر دیا گیا، وفاقی حکومت نے پہلے ہی ایران اور افغانستان سے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد پر صفر کسٹم ڈیوٹی کا اعلان کر رکھا ہے۔

دریں اثنا، بلوچستان کے ایوان صنعت و تجارت نے وفاقی حکومت کے نجی شعبے کو دونوں برادر ممالک سے پیاز اور ٹماٹر درآمد کرنے کی اجازت دینے کے وفاقی حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نے پیاز، ٹماٹر درآمد کرنے کی اجازت دے دی، ٹیکس میں چھوٹ

سیلاب سے فصلوں کی تباہی کے باعث ان دونوں اجناس اور دیگر سبزیوں کی قیمتیں بے تحاشہ بڑھ گئی ہیں اور پورے ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے سبزیوں کی قلت ہے۔

بلوچستان کے ایوان صنعت و تجارت کے صدر فدا حسین دشتی نے ڈان کو بتایا کہ دو ہمسایہ ممالک سے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد کی وجہ سے ان دونوں اشیا کی قیمتیں اگلے دو سے تین دنوں میں ملک بھر کی تمام مارکیٹوں میں کم ہو جائیں گی۔

6ہزار ٹن پیاز اور ٹماٹر پاکستان پہنچ گیا

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو 6ہزار ٹن سے زائد ڈیوٹی فری پیاز اور ٹماٹر طورخم بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچے۔

طورخم کے ڈپٹی کلیکٹر کسٹم امانت خان نے بتایا کہ جمعہ کی صبح 5ہزار ٹن پیاز اور 1800 ٹن ٹماٹر سے لدے تقریباً 339 ٹرکوں طورخم میں داخل ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے حال ہی میں ان دو سبزیوں کی افغانستان اور ایران سے درآمد پر کسٹم ڈیوٹی ختم کر دی ہے جس کی وجہ مقامی مارکیٹ میں ان کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ اور ملک کے مختلف حصوں میں حالیہ سیلاب سے ان کی فصلوں کو ہونے والے نقصانات ہیں۔

اہلکار نے کہا کہ کسٹم کے عملے کو بارڈر کراسنگ پر تعینات کیا گیا تھا تاکہ پیاز اور ٹماٹروں کی چوبیس گھنٹے تیزی سے کلیئرنس کی جا سکے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں ٹماٹر کی قیمت 480 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

ایک مقامی تاجر مجیب اللہ نے دو ضروری سبزیوں کو کسٹم ڈیوٹی سے استثنیٰ دینے کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے مقامی منڈیوں میں ان کی قیمتوں کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اس طرح کی سہولیات سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں بھی بہتری آئے گی۔