The Dawn News - Tech

آئی فون 14 میں اہم سیکیورٹی فیچر دیے جانے کا امکان
خبریں ہیں کہ امریکی کمپیوٹر و موبائل ٹیکنالوجی کمپنی ایپل آئندہ ہفتے تک اپنے آئی فون سمیت کمپیوٹر اور ٹیبلیٹ متعارف کرائے گی اور اس بار کمپنی کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے فونز میں بہت بڑی تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے۔

اطلاعات ہیں کہ کمپنی نے 2017 کے بعد پہلی بار فون کے ڈیزائن ہی تبدیل کردیے ہیں اور اس بار نہ صرف ڈسپلے بلکہ فون کے کور سمیت بیک سائیڈ کا ڈیزائن بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بیک سائیڈ کے کیمروں کی جگہ کو بہتر بنایا گیا ہے اور دور سے ایسے محسوس ہوتا ہے کہ ایک ہی کیمرا ہے۔

علاوہ ازیں فون کے کیمرے میں بھی بہت بڑی تبدیلیاں کرکے اس میں کئی سیکیورٹی فیچرز دیے جانے کا امکان ہے۔

’نائن ٹو فائیو میک‘ کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق ایپل آئی فون میں سیکیورٹی کی بڑی تبدیلیاں کرکے سافٹ ویئرز اور آپریٹنگ سسٹم کو بھ اپگریڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی فون 14 میں یہ فیچرز بھی دیے گئے ہیں کہ جب موبائل میں موجود کوئی بھی ایپ موبائل کا کیمرا یا مائکروفون استعمال کرے گا تو فون اس متعلق صارف کو آگاہ کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق فون میں موجود کسی بھی ایپ کی جانب سے فون کا کیمرا استعمال کیے جانے پر فون کے اسکرین پر گرین لائٹ نظر آنے لگے گی جب کہ کسی ایپ کی جانب سے مائکرو فون کو استعمال کیے جانے پر اورنج لائٹ نظر آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل کے آئی فون 14 سیریز سے منی ماڈل کو نکالے جانے کا امکان

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بیک وقت اگر ایپلی کیشنز مائکرو فون اور کیمرے کو استعمال کر رہی ہوں گی، تب بھی فون بیک وقت دونوں لائٹیں اسکرین پر دکھائے گا۔

اس سے قبل فون کسی بھی ایپ کی جانب سے ایسا کرنے پر ایک ہی لائٹ دکھاتا تھا۔

یہ واضح نہیں ہو سکا کہ مذکورہ فیچرز کے ذریعے فون اس بات کی بھی آگاہی دے سکے گا کہ نہیں کہ کون سی ایپ کیمرا یا مائکروفون استعمال کر رہی ہے؟

اس سے قبل یہ خبریں بھی سامنے آئی تھی کہ کمپنی آئی فون 14 میں سیلفی کیمرے کو بھی اپگریڈ کرکے زیادہ میگا پکسل کا کیمرا دے گی۔

آئی فون 13 میں کمپنی نے 12 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا تھا۔

یہ رپورٹس بھی ہیں کہ اس بار کمپنی آئی فون کے چار ماڈیول پیش کرے گا اور اس بار متعارف کرائے جانے والے آئی فون 14 کے منی یعنی چھوٹے اور قدرے سستے موبائل متعارف نہیں کرائے جائیں گے۔

ایپل اب تک اپنے متعارف کرائے گئے موبائلز کو چھوٹی اسکرین سمیت دیگر کم فیچرز کے ساتھ آئی فون منی کے طور پر بھی پیش کرتا آیا ہے، تاہم آخری بار اس کے منی فونز کی فروخت حوصلہ بخش نہیں تھی، جس وجہ سے کمپنی کی جانب سے اس بار ایسے فونز پیش نہ کیے جانے کا امکان ہے۔

خبریں ہیں کہ آئی فون 14 کی قیمت 1200 ڈالر سے شروع ہوگی اور زیادہ سے زیادہ اس کی قیمت 1800 ڈالر تک رکھی جائے گی، یعنی پاکستانی 2 لاکھ 60 ہزار سے 3 لاکھ 85 ہزار روپے تک رکھے جانے کا امکان ہے۔