The Dawn News - Pakistan - Sindh

2 ماہ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم کرکے مہنگائی پر قابو پالیں گے، وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے کھانے پینے کی مہنگی ہونے والی اشیا کی قیمتوں میں کمی کے لیے ڈیوٹی ختم کردی ہے اور  اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید کم کرتے ہوئے آئندہ 2 ماہ کے دوران مہنگائی پر قابو لیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل کا کہنا تھا کہ کچھ دیر قبل شوکت ترین نے پریس کانفرنس کی جن کی باتیں اب سمجھ سے بالا تر ہوگئی ہیں، کیا یہ کافی نہیں تھا کہ یہ ملک کو دیوالیہ پن کی جانب دھکیل گئے تھے، وہ کہتے ہیں کہ ہم عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ستمبر میں چھٹی کرادیتے جبکہ وہ تو پاکستان کی چھٹی کرا رہے تھے۔

مفتاح اسمٰعیل نے کہا کہ شوکت ترین تو ملک کو دیوالیہ کر رہے تھے، اس کو ڈیفالٹ سے تو مشکل فیصلے کرکے شہباز شریف اور اس حکومت نے بچایا ہے، یہ لوگ آئی ایم ایف بورڈ میٹنگ سے ایک روز قبل لوگوں کو اکسا رہے تھے کہ پروگرام بحالی روکو، اگر یہ عمران خان کے اوپر کیسز کر رہے ہیں تو ہم ان کو چھوڑیں گے نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت سے درآمدات کا فیصلہ 'اسٹیک ہولڈرز' کی مشاورت سے کیا جائےگا، وزیر خزانہ

انہوں نے کہا کہ شوکت ترین کی نظر میں عمران خان پاکستان سے بڑا ہوگا، ہماری نظر میں نہیں، ان کی نظر میں ملک کا مفاد سیاست سے بالاتر نہیں، ہمارے لیے ملک کا مفاد مقدس و مقدم ہے، انہوں نے پنجاب اور خیبرپختونخوا (کے پی) کے وزرائے خزانہ کو فون کیا، خیبر پختونخوا کے وزیر نے خط بھی لکھ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ خط لکھنے کے بعد جھوٹ بولا کہ ہم نے لیٹر کسی کو بھیجا نہیں ہے جبکہ خود کہا کہ آئی ایم ایف کے نمبر2 کو بھیج دیں گے اور پھر آئی ایم ایف کی نمبر 2 کا نام لیا جو پاکستان میں عالمی مالیاتی فنڈ کی نمائندہ ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے اب جھوٹ پر جھوٹ بولنا چھوڑ دیں، جو لوگ نومبر میں آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے آئے کہ ہر ماہ 2 فیصد ٹیکس بڑھائیں گے، 17 فیصد پیٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس لگائیں گے، ہر مہینے 4 روپے پی ڈی ایل لگائیں گے، کیا مفتاح اسمٰعیل نے یہ معاہدہ نہیں کیا کہ ہم جی ایس ٹی نہیں لگائیں گے، 4 لاکھ روپے تک تنخواہ لینے والوں پر ٹیکس لگانے کا معاہدہ نہیں کرکے آئے تھے۔

مفتاح اسمٰعیل نے کہا کہ کیا پی ٹی آئی حکومت نے ملک کے قرض میں 19 ہزار ارب روپے کا اضافہ نہیں کیا، عمران خان تو ملک کا قرضہ کم کرنے آئے تھے، یہ قرضہ کم کیا ہے، یہ کس دنیا میں رہنتے ہیں، کیا باتیں کر رہے ہیں، عمران خان کہتے تھے، راجا پاکسے کی پالیسی پر عمل کروں گا، آج سری لنکا کا حال دیکھیں، وہ تو ملک چھوڑ کر بھاگ گئے تھے، وہاں کے عوام رل رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارت سے اشیائے خورونوش درآمد کرنے پر غور کرسکتے ہیں، مفتاح اسمٰعیل

ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے موجودہ صدر نے 55 ارب روپے قرض ری شیڈول کرنے کے لیے مجھے خط لکھا ہے، وہاں پیٹرول 470 روپے فی لیٹر ہے، 300 ہزار روپے بلیک میں بکتا ہے، لوگ 10،10 دن قطاروں میں لگے ہیں، ہسپتال بند ہیں، کھانا پکانے کے لیے گیس حاصل کرنے کے لیے خواتین دو،دو روز لائنوں میں کھڑی ہوتی ہیں۔

'ملک تباہ ہے، پی ٹی آئی ان حالات میں بھی سیاست کر رہی ہے'

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اللہ کا کرم ہے کہ شہباز شریف نے ایک دن بھی ملک میں پیٹرول کی قلت نہیں ہونے دی، 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے لوگوں کو بلوں میں ریلیف دیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ آج ملک میں سیلاب سے تباہی پھیلی ہے، 40 لاکھ سے زیادہ خاندانوں کو شہباز شریف 25 ہزار روپے دے رہے ہیں، کوئی یہ کرکے دکھائے، یہ مجھے پتا ہے کہ یہ پیسے میں کہاں سے لے کر آؤں گا، پریشانی میں مبتلا اپنے لوگوں کے لیے 60 سے 70 ارب روپے خرچ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب کے دوران سندھ کی 14 لاکھ ایکڑ پر محیط پوری کپاس کی فصل تباہ ہوگئی ہے، کھجور کی فصل تباہ ہوگئی، چینی کا 20 فیصد اسٹاک برباد ہوگیا اور پی ٹی آئی ان حالات میں بھی سیاست کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شوکت ترین کو سوچنا چاہیے کہ وہ پاکستان کی وجہ سے ہی امیر آدمی بنے ہیں، ملک کی وجہ سے ہی وزیر خزانہ بنے ہیں، میں اس ملک کی وجہ سے وزیر بنا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: آڈیو لیک: طے ہوگیا کہ خط آئی ایم ایف پروگرام سبوتاژ کرنے کیلئے لکھا گیا، مفتاح اسمٰعیل

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ 50 فیصد بچے اسکول نہیں جا پا رہے، خیبر پختونخوا میں 10 سال سے عمران خان کی حکومت ہے، بتائیں وہاں تعلیم اور ہسپتالوں کی کیا صورت حال ہے،  بتائیں پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کتنی دفعہ گئے۔

'قوم کو پی ٹی آئی کی حقیقت پتا چل چکی'

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے ہمیں کہتے ہیں کہ روس سے پیٹرول لیں، کیا وہ خود روس سے پیٹرول لے کر آئے تھے، کیا روس کا تیل پاکستان کی ریفائنری میں چلتا ہے، جو مرضی جھوٹ بول دیتے ہیں، یہ سازش ہوگئی، وہ سازش ہوگئی، شرم نہیں آتی 25 ہزار ڈالر مہینے کا امریکا میں فرم کو لابنگ کا دے رہے ہیں اور آکر ہمیں امریکا کا بھاشن دیتے ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم  ایف سے ڈیل کرکے آئے اور پھر یہاں اپنے دوستوں کو ایمنسٹی دینے کے لیے معاہدہ توڑ دیا، شوکت ترین بتائیں کیا انہوں نے آئی ایم ایف سے نہیں کہا تھا کہ اگر تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی تو ہم پیٹرول مہنگا کردیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کیا عمران خان نے وزارت خزانہ کے حکام کو نہیں کہا تھا کہ اپریل میں پیٹرول واپس مہنگا کردوں گا، بتائیں کہا پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو نہیں کہا تھا کہ اپریل میں پیرول کی قیمت بڑھادیں گے۔

مفتاح اسمٰعیل نے کہا کہ ہمیں اور قوم کو پی ٹی آئی کی حقیقت پتا چل چکی ہے، یہ لوگ جھوٹ کا چورن بیچ رہے ہیں، ان کو ملک کے مقدس مقاصد کے خلاف جانے میں بھی عار نہیں آئی ، کوئی کیسے ایسی حرکت کرسکتا ہے کہ آئی ایم ایف سے ڈیل رک جائے، پھر آکر ہمیں بتاتے ہیں کہ کون امریکا کا ایجنٹ ہے، کس نے سازش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کو ‘مشکل فیصلے’ کرنے ہوں گے، مفتاح اسمٰعیل کا آئی ایم ایف سے اتفاق

ان کا کہنا تھا کہ  جہاں دیکھو ان کی منافقت نظر آتی ہے، یہ تحفوں کے نام پر جیولری لیتے ہیں، خیرات کے نام پر فنڈز لے کر سیاسی جماعت کے لیے استعمال کرتے ہیں، ایسے لوگ ہمیں ایمان داری اور حب الوطنی کا سبق دیتے ہیں، عمران خان اپنے ذرائع آمدنی بتائیں، ہم بھی بتادیتے ہیں۔

'سیلاب سے ملک کا غریب ترین طبقہ متاثر ہوا'

انہوں نے کہا ملک کی معیشت سنبھل گئی ہے، ڈیفالٹ سے بچ گئے ہیں، مانتے ہیں مہنگائی بہت زیادہ ہے، سندھ کی آدھے سے زیادہ پیاز کی فصل خراب ہوگئی ہے، قیمت بڑھ گئی ہے، اب باہر سے پیاز آنا شروع ہوئی ، قیمت میں کمی آئے گی، ٹماٹر کی قیمت 4سو سے زیادہ ہوگئی ہے، سیلاب کی وجہ سے کھانےپینے کی اشیا بہت مہنگی ہوگئی ہیں،  کپاس کی فصل خراب ہوگئی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ صنعت کے لیے کپاس درآمد کریں گے، کھانے پینے کی چیزوں پر ڈیوٹی ختم کردی ہے، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم کریں گے، گھی سستا ہو رہا ہے، چینی 70 روپے آٹا40 روپے کلو بک رہا ہے، آئندہ 2 ماہ کے دوران مہنگائی کو قابو کریں گے۔

انہوں نے کہا سیلاب سے بہت تباہی ہوئی، 10 لاکھ مویشی ہلاک ہوچکے، سیلاب سے ملک کا غریب ترین طبقہ متاثر ہوا ہے، اس مشکل وقت میں بھی پی ٹی آئی نے سیاست کرنی ہےتو وہ سیاست کرے لیکن پھر پاکستان کے عوام ان کو معاف نہیں کریں گے، اب یہ جھوٹ بولیں گے تو قوم معاف نہیں کرے گی کیونکہ عوام اب ان کی اصلیت دیکھ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے آئی ایم ایف سے ڈیزل 295 روپے تک مہنگا کرنے کا معاہدہ کیا، مفتاح اسمٰعیل

ان کا کہنا تھا عمران خان کہتے تھے کہ میں ٹماٹر، پیاز کی قیمتیں دیھکنے نہیں آیا، ہم کہتے ہیں کہ ہم قیمتیں دیکھنے آئے ہیں، یہ ہمارا فرض ہے اور اگر ٹماٹر پیاز سیلاب کی وجہ سے مہنگا ہوا ہے تو اس کو سستا بھی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ  عمران خان بڑی بڑی باتیں کرتے تھے، کوئی ایک وعدہ بتائیں جو پورا کیا ہو، پروٹوکول نہ لینے کا وعدہ، یونی ورسٹی بنانے کا وعدہ، اسکول بہتر کرنے کا وعدہ، ہسپتال بہتر کرنے کی بات، قرض کم کرنے کی بات کرتے تھے، اناسی فیصد قرض بڑھا دیا ملک کا جو 70 سالوں میں بڑھا تھا، ملک می بیروزگاری بڑھادی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ملک میں تباہی مچا کر چلی گئی اور بات کرتے ہیں کہ پاکستان کو حقیقی آزادی دلانی ہے، میرے خیال میں قائد اعظم پاکستان کو حقیقی آزادی دلا کر گئے تھے، عمران خان کو ضرورت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان حقیقی آزادی کی بات کرتے ہیں تو پھر سن لیں کہ عمران خان نے گزشتہ سال 80 ارب ڈالرز کی درآمدات کیں جب کہ اس کے مقابلے میں 31 ارب  ڈالر کی درآمدت تھیں، 48 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ کیا ہے، اگر اس میں ترسیلات زر بھی شامل کرلیں تو بھی 17 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں، جلد اچھی خبر ملے گی، وزیر خزانہ

انہوں نے کہا اگر آدمی حقیقی کی آزادی کی بات کرتا ہے تو پھر 80 ارب ڈالر کی درآمدات نہیں کرتا، 48 ارب کا تجارتی خسارہ نہیں کرتا، 18 ارب ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ نہیں کرتا، وہ حقیقی آزادی نہیں ہوتی جب ہر جگہ آپ کو کشکول لے کر جانا پڑتا ہے جس کو اپنے زمانے میں پیکج بولنا شروع کردیا تھا۔

'عمران خان آزادی کی بات کرتے ہیں، ملک ریاض سے آزاد نہیں ہوئے'

انہوں نے کہا کہ اگر حقیقی آزادی کرنی ہے تو پھر اتنی درآمدات نہیں کرتے، تاریخ کا سب سے بڑا تجارتی خسارہ نہیں کرتے، تیسرا سب سے بڑا  کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ نہیں کرتے، تاریخ کے سب سے بڑے 4 بجٹ خسارے نہیں کرتے، ملک کا 80 فیصد سود نہیں بڑھاتے، 15 سو سے بڑھا کر 3 ہزار ارب کا سود نہیں بڑھاتے، اگر حقیقی آزادی کرنی تھی تو پھر یہ تیور نہیں ہوتے جو آپ کے تھے۔

مزید پڑھیں: پیٹرول کی قیمت میں فوری طور پر اضافہ نہیں ہو رہا، مفتاح اسمٰعیل

ان کا کہنا تھا کہ حقیقی آزدی کرنے والے ہوتے تو ہر سال ٹیکس کلیکشن کم نہیں ہوتی، مسلم لیگ (ن ) کی حکومت میں بجٹ خسارہ 15 ارب روپے تھا، آپ کی حکومت میں اوسط بجٹ خسارہ ساڑھے 3 ہزار ارب روپے سے زیادہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ کیا یہ حقیقی آزادی ہے جب آپ کو دنیا سے جا کر پیسے لینے ہوتے ہیں، آپ کیا باتیں کرتے ہیں، دنیا آپ کے اوپر ہنستی ہے، یہاں آپ کی ریکارڈنگ سامنے آرہی ہوتی ہیں، جس کا فون کھولو کبھی جیولری کسی سے مانگ رہے ہیں، کبھی توشہ خانہ کی گھڑیاں بیچ دیں، کبھی کسی سے زمین لے لی۔

ان کا کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی نے کبھی کسی کو 190ملین پاؤنڈ واپس کردیے، کوئی کیوں کسی کو پیسے واپس کرے گا، عمران خان آکر وضاحت دیں، ایک پریس کانفرنس اس پر بھی کریں نا، بڑی حقیقی آزادی کی بات کرتے ہیں، آٓپ ملک ریاض سے تو آزاد ہوئے نہیں، کیا بات کرتے ہیں۔