The Dawn News - Sport - Cricket

بنگلہ دیشی کرکٹر مشفیق الرحیم کا ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بری کارکردگی کے باعث ایشیا کپ سے اپنی ٹیم کے غیر متوقع طور پر باہر ہونے کے تین روز بعد بنگلہ دیش کے سابق کپتان مشفیق الرحیم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک بیان میں 35 سالہ مشفیق الرحیم نے کہا کہ ’آج میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہا ہوں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں ٹیسٹ اور ون ڈے فارمیٹس میں فخر کے ساتھ بنگلہ دیش کی نمائندگی کرتا رہوں گا۔‘

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کیلئے کورونا ریلیف فنڈ: مشفق کا 'بلا' آفریدی نے خرید لیا

سابق کپتان نے کہا کہ میں پرامید ہوں کہ ان دونوں فارمیٹس میں اپنی قوم کے لیے کامیابیاں حاصل کرسکتا ہوں۔

مشفیق الرحیم نے مزید کہا کہ وہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) سمیت دیگر ٹی 20 فرنچائز ٹورنامنٹس میں حصہ لیتے رہیں گے۔

مشفیق الرحیم کی جانب سے ریٹائرمنٹ کا اعلان متحدہ عرب امارات میں افغانستان اور سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کے گروپ ’بی‘ کے میچوں میں شکست کے بعد سامنے آیا ہے جبکہ ان دونوں میچوں کے دوران انہوں نے صرف 5 رنز بنائے۔

اس ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں ہی ان کی ٹیم میں واپسی  ہوئی تھی جبکہ ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے خلاف گزشتہ 2 سیریز کے دوران وہ اسکواڈ کا حصہ نہیں تھے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کی ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف تاریخی فتح

انہوں نے بنگلہ دیش کے لیے 102 ٹی 20 میچ کھیلے اور 19.48 کی اوسط سے 1500 رنز بنائے۔

مشفیق الرحیم نے 102 میچوں میں سے 23 میچوں میں ٹیم کی قیادت کی، ان کی کپتانی میں کھیلے گئے 23 میچوں میں سے 8 میں بنگلہ دیش کامیاب رہا۔

مشفیق الرحیم، حالیہ مہینوں میں ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائر ہونے والے دوسرے سینئر بنگلہ دیشی کرکٹر ہیں جبکہ ان سے قبل تمیم اقبال بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں۔

گزشتہ سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد بنگلہ دیش مختصر ترین فارمیٹ کے  12 میچوں میں سے صرف دو میچ جیتنے میں کامیاب ہوسکا ہے۔