The Dawn News - Tech

پرانے آئی فونز پر واٹس ایپ سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ
امریکی موبائل ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اعلان کیا ہے کہ رواں برس اکتوبر کے بعد بعض آئی فونز میں واٹس ایپ استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔

ایپل رواں ہفتے آئی فون 14 کو متعارف کرانے والا ہے، جس کے بعد اگلے ماہ وہ پرانے موبائلز سے واٹس ایپ کی سپورٹ ختم کردے گا۔

رپورٹ کے مطابق ایپل کے آئی او ایس 11 کے آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے آئی فونز پر اکتوبر کے اختتام کے بعد واٹس ایپ استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔

رپورٹ کے مطابق آئی او ایس 11 کے حامل آئی فون میں سرفہرست آئی فون 5 اور فائیو سی پرو شامل ہیں، دونوں فونز پر واٹس ایپ کو 24 اکتوبر کے بعد استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔

مذکورہ دونوں فونز کے بعد متعارف کرائے گئے آئی فون کے تقریبا تمام ہی فونز آئی او ایس 12 یا اس سے اپگریڈ والے آپریٹنگ سسٹم کے تحت چلتے ہیں۔

اگرچہ ایپل نے پرانے آئی فونز سے اب واٹس ایپ کی سپورٹ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، تاہم آئی او ایس 11 کے فونز پر کمپنی نے پہلے سے ہی اپڈیٹ دینا بند کردی تھی۔

ان فونز پر کے آپریٹنگ سسٹم کو اب کسی طرح کی سافٹ ویئر اپڈیٹ یا سیکیورٹی اپڈیٹ نہیں دی جاتی، اس لیے اب اس پر واٹس ایپ کی سپورٹ بھی ختم کی جا رہی ہے، علاوہ ازیں دیگر چند ایپس بھی ایسے فونز پر نہیں چلائے جا سکیں گے۔

اس سے قبل بھی آئی فون کے پرانے موبائلز سمیت سام سنگ کے پرانے آپریٹنگ سسٹمز پر چلنے والے موبائل پر بھی واٹس ایپ کی سپورٹ ختم کی گئی تھی۔