The Dawn News - Pakistan

انٹربینک میں روپے کی قدر میں مزید 2 روپے کی کمی
امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں گراوٹ مسلسل چوتھے روز بھی جاری رہی، آج انٹربینک مارکیٹ میں روپیہ مزید 2 روپے کم ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق پاکستانی کرنسی 0.89 فیصد کم ہو کر 225 روپے 42 پیسے پر بند ہوئی۔

گزشتہ سیشن میں بھی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 2 روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: انٹربینک میں روپے کی قدر میں مزید 2 روپے کمی

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے کہا کہ ڈالر عالمی سطح پر مستحکم ہو رہا ہے، گزشتہ چند ہفتوں میں دنیا کی 40 کرنسیوں کے مقابلے میں اس کی قدر میں اضافہ ہوا ہے اور اس پیش رفت کے اثرات پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں بھی دیکھے جارہے ہیں۔

ملک بوستان نے کہا کہ انٹربینک کے مقابلے میں اوپن مارکیٹ میں پاکستانی کرنسی کا فرق 8 روپے ہے، انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اس فرق کو کم کرنے کے لیے اقدامات کرے۔

مزید پڑھیں: انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر ایک روپے 56 پیسے کم ہوگئی

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو اپنے سفارتی ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی حکومت کے اس قانون کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات کرنے چاہئیں جس کے تحت پاکستان سے آنے والے تمام مسافروں کو 5 ہزار  درہم نقد رقم لے جانے کا پابند کیا گیا ہے۔

ملک بوستان کا کہنا تھا کہ اگر دوست ممالک کی جانب سے اعلان کردہ 4 ارب ڈالر فوری طور پر پاکستان کو مل جاتے ہیں تو اس سے روپے پر دباؤ کم ہوگا اور اس کی قدر کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔