The Dawn News - World - America Europe

لندن: چاقو کے وار سے 2 پولیس افسر زخمی، مشتبہ شخص گرفتار
برطانیہ کے شہر لندن میں چاقو بردار شخص نے حملہ کرکے 2 پولیس افسران کو شدید زخمی کردیا جس کے بعد مشتبہ شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق لندن کے میئر صادق خان نے برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کو بتایا کہ دونوں پولیس افسران کی حالت خطرے سے باہر ہے، انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ واقعے کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لندن : چاقو کے وار سے 4 افراد قتل، مشتبہ شخص گرفتار

لندن میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق یہ واقعہ 16 ستمبر پیش آیا،  پولیس نے کہا کہ ’ان پولیس اہلکاروں کو مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے مصروف ترین سیاحتی مقام لیسٹر اسکوائر میں حملے کا نشانہ بنایا گیا، اس شخص نے 2 پولیس افسران پر چاقو سے حملہ کرکے انہیں شدید زخمی کردیا جس کے بعد ان افسران کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کو بھی علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مشتبہ شخص کو ایک ایمرجنسی ورکر کو جسمانی نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس نے کہا کہ اس واقعے کی دہشت گردی کے واقعے کے طور پر تحقیقات نہیں ہو رہیں، پولیس نے بتایا کہ مشتبہ شخص نے دونوں پولیس افسران پر چاقو سے حملہ کیا، زخمی اہلکاروں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ جائے وقوع کے اطراف پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ان حالات کی چھان بین کر رہے ہیں جن میں واقعہ پیش آیا۔

لیسٹر اسکوائر کا علاقہ برطانوی پارلیمنٹ سے ایک میل سے بھی کم فاصلے پر واقع ہے، جہاں آنجہانی ملکہ الزبتھ کی سرکاری تدفین ہوگی۔

چاقو سے حملے کا یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب لندن میں لوگوں کی بڑی تعداد آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کے لیے جمع ہے۔

مزید  پڑھیں: لندن میں چاقو کے حملوں کے سلسلہ وار پانچ واقعات، ایک شخص ہلاک، 9 زخمی

ملکہ برطانیہ کی تدفین تقریباً 6 دہائی کے عرصے کے بعد برطانیہ میں سرکاری سطح پر ادا کی جانے پہلی ایسی تقریب ہوگی، تقریب میں امریکی صدر جو بائیڈن سمیت دنیا بھر کے رہنما اور شاہی شخصیات شرکت کریں گی۔

ملک بھر سے ہزاروں پولیس افسران کی نفری لندن میں تعینات کی گئی ہے جبکہ تقریب کے دوران سیکیورٹی انتظامات کے لیے فوج کے 1500 اہلکار بھی تیار ہیں، ہزاروں لوگ آنجہانی ملکہ کے تابوت کے پاس قطار بنا کر کھڑے ہیں۔

ملکہ الزبتھ کا تابوت اس وقت پارلیمنٹ کے ویسٹ منسٹر ہال میں رکھا گیا ہے۔

لندن کے میئر صادق خان نے پولیس افسران پر حملہ ’خوفناک‘ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: لندن میں چاقو حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

صادق خان کا کہنا تھا کہ ’بہادر پولیس افسران اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے، ہم پولیس افسران کے شکر گزار ہیں کہ وہ اس اہم وقت میں عوام کی مدد کر رہے تھے‘۔

صادق خان نے کہا کہ وہ اس واقعے کے حوالے سے میٹروپولیٹن کے نئے کمشنر مارک رؤلی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔