The Dawn News - Tech - Mobilephones

موٹرولا کے ’اِی‘ سیریز کے دو سستے فونز متعارف
امریکی ملٹی نیشنل موبائل و ٹیکنالوجی کمپنی موٹرولا نے اپنی ’اِی‘ سیریز کے دو سستے اور معیاری فونز متعارف کرادیے۔

کمپنی نے ’اِی 22‘ اور ’اِی 22 آئی‘ کو تقریبا ایک جیسے ہی فیچرز کے ساتھ پیش کیا ہے، تاہم دونوں میں آپریٹنگ سسٹم کا فرق ہے، جس وجہ سے ان کی قیمت میں بھی معمولی فرق رکھا گیا ہے۔

دونوں فونز کو 5۔6 انچ اسکرین کے ساتھ اور سائیڈ میں فنگر پرنٹ سینسر کے فیچر سمیت پیش کیا گیا ہے۔

دونوں فونز کے بیک پر دو دو کیمرے دیے گئے ہیں، جن میں سے مین کیمرا 16 میگا جب کہ دوسرا 2 میگا پکسل کا میکرو کیمرا گیا ہے۔

’اِی 22‘ اور ’اِی 22 آئی‘ کے فرنٹ پر بھی 5 میگا پکسل کا کیمرا دیا گیا ہے اور اس کی ٹیکنالوجی کو اپگریڈ کردیا گیا ہے۔

’اِی 22‘ میں اینڈرائڈ 12 کے آپریٹنگ سسٹم کو کمپنی کے اپنے مائے یو ایکس کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جب کہ  ’اِی 22 آئی‘ کو بوٹس اینڈرائڈ 12 کے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

دونوں فونز میں میڈیا ٹیک ہیلیو جی 37 کی چپ دی گئی ہے اور دونوں کی بیٹری بھی 4020 ایم اے ایچ رکھی گئی ہے۔

دونوں فونز کو 4 جی بی ریم اور 64 جی بی میموری کارڈ اور فاسٹ چارجنگ کے ساتھ مختلف رنگوں میں متعارف کرایا گیا ہے۔

’اِی 22‘ اور ’اِی 22 آئی‘ کو ابتدائی طور پر امریکا اور یورپ کے چند ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے، تاہم انہیں جلد ہی ایشیا سمیت دیگر خطوں میں بھی پیش کردیا جائے گا۔

’اِی 22‘ کی پاکستانی قیمت 31 ہزار روپے جب کہ ’اِی 22 آئی‘ کی قیمت 28 ہزار روپے سے زائد رکھی گئی ہے، جس وجہ سے دونوں فونز کو سستے اور معیاری فونز قرار دیا جا رہا ہے۔