The Dawn News - World - Asia

وزیراعظم کی شاہ چارلس سے ملاقات، ملکہ برطانیہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
وزیر اعظم شہباز شریف نے لندن میں شاہ چارلس سوم سے ملاقات کی اور ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم آنجہانی ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے ایک روز قبل لندن روانہ ہوئے تھے، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

گزشتہ ایک برس سے علالت کا شکار ملکہ الزبتھ دوم 8 ستمبر کو 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں، انہیں آج لندن کی سڑکوں پر تاریخی رسمی سفر کے بعد عالمی رہنماؤں کی موجودگی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے بکنگھم پیلس میں شاہ چارلس سوم کی جانب سے دنیا بھر سے معززین کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیے میں شرکت کی۔

وزیر اعظم نے شاہ چارلس سے ملاقات میں اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ آنجہانی ملکہ دولت مشترکہ ممالک کے شہریوں کی نسلوں کے لیے تحریک اور قوت کا سرچشمہ تھیں۔

وزیر اعظم نے یاد دہانی کروائی کہ پاکستان کے لوگوں کے دلوں میں آنجہانی ملکہ کے 2 دوروں کی یادیں تازہ ہیں، شاہی خاندان اور پاکستانی عوام کے درمیان جذباتی لگاؤ وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوا ہے۔

وزیر اعظم نے شاہ چارلس کے بادشاہت کے منصب پر فائز ہونے پر پاکستان کے عوام اور حکومت کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ دولت مشترکہ ممالک کے درمیان دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اپنی والدہ کے ورثے کو آگے بڑھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے لندن پہنچ گئے

وزیر اعظم نے کہا کہ ’پاکستان کے عوام شاہ چارلس سوم کا احترام کرتے ہیں اور جلد از جلد پاکستان میں ان کا استقبال کرنے کے منتظر ہیں‘۔

وزیر اعظم نے سیلاب متاثرین کے لیے برطانیہ کی جانب سے امداد پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ امداد کی اپیل پر برطانوی حکومت اور عوام کے ردعمل کو پاکستان میں بے حد سراہا گیا ہے۔

آنجہانی ملکہ کے جنازے میں شرکت کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہوں گے جو 20 ستمبر سے 26 ستمبر تک جاری رہے گا۔