The Dawn News - Tech

آئی فون 14 پرو میں خامیاں دور کرنے کے لیے ایپل نے اپ ڈیٹ ریلیز کردی
آئی فون صارفین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ کمپنی نے آئی فون ’14 پرو‘ میں خامیوں کو دور کرنے کے لیے اپ ڈیٹ ریلیز کردی ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’انگاجٹ‘ کی رپورٹ کے مطابق آئی فون نے موبائل میں کیمرہ سسٹم کی خرابی دور کرنے کے لیے آئی او ایس 16.0.2 کی اپ ڈیٹ ریلیز کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون 14 پرو میں متعارف ہونے کے ایک ہفتے بعد خامیاں سامنے آگئیں

یاد رہے کہ ایپل نے گزشتہ ہفتے نیا آئی فون متعارف کروایا تھا، جس کے بعد کئی صارفین نے نئے آئی فون کا کیمرہ سسٹم خراب ہونے کی شکایت کی تھی۔

آئی فون کی جانب سے اپ ڈیٹ کی ریلیز کے بعد تھرڈ پارٹی ایپ (فیس بُک، انسٹاگرام یا اسناپ چیٹ) استعمال کرنے کے دوران آئی فون کے موبائل کیمرہ میں صارفین کو پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ آئی فون صارفین کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھیں کہ موبائل کیمرہ استعمال کرنے کے دوران مکینیکل آوازیں آتی ہیں یا اسکرین رُک جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: آیپل کا آئی فون ایکس آر اور آئی فون 11 کی قیمت میں کمی کا اعلان

ایپل کمپنی کا کہنا تھا کہ آئی فون ’14 پرو‘ اور آئی فون ’14 پرو میکس‘ میں تھرڈ پارٹی ایپ کا کیمرہ استعمال کرنے کے دوران دھندلی تصاویر آتی تھیں لیکن آئی فون میں اپ ڈیٹ ریلیز ہونے کے بعد یہ مسائل حل ہوجائیں گے۔

کمپنی نے صارفین کو درپیش مسائل کی وجہ نہیں بتائی لیکن ممکن ہے کہ آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن سسٹم آئی فون 14 میں ٹھیک طرح سے کام نہیں کر رہا۔

آئی فون میں ایک اور مسئلہ صارفین کو درپیش ہے جس میں ایپ میں موجود مواد کو کاپی پیسٹ کرنے کے دوران اجازت (پرمیشن) کے اشارے کا مستقل ظاہر ہونا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون 8 اور 8 پلس کی اصل لاگت کیا ہے؟

ایپل کے سینئر منیجر رون ہوانگ نے اس سے قبل اعتراف کیا تھا کہ آئی فون میں ایسے مسائل غیر متوقع اور حیران کن ہیں لیکن کمپنی اس مسئلے کو جلد حل کر لے گی۔

آئی او ایس 16.0.2 اپ ڈیٹ ریلیز ہونے کے بعد دیگر تمام خامیاں، جن میں سیٹ اَپ کے دوران ڈیوائس کا ڈسپلے سیاہ ہوجانا یا آئی فون ایکس، آئی فون ایکس آر اور آئی فون 11 میں ٹچ اسکرین میں پیش آنے والی مشکلات سمیت تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔