The Dawn News - Tech

فیس بک اور انسٹاگرام کو ایک ہی ایپ سے چلانے کے فیچر کی آزمائش
دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ٹیکنالوجی کمپنی ’میٹا‘ نے فیس بک اور انسٹاگرام کو ایک ہی ایپلی کیشن سے چلانے کے نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی۔

فیس بک کی جانب سے بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر ’اکاؤنٹس سینٹر‘ نامی فیچر تک محدود صارفین کو رسائی دی گئی ہے اور جلد ہی اسے عام صارفین میں بھی متعارف کرایا جا سکے گا۔

مذکورہ فیچر کے تحت اب صارفین فیس بک یا پھر انسٹاگرام کی ایپلی کیشن کے ذریعے دونوں ہی سوشل سائٹس کو استعمال کر سکیں گے۔

نئے فیچر کے تحت ابتدائی طور پر صارفین کو کسی بھی ایک ایپلی کیشن پر اپنے تمام اکاؤنٹس کو ایڈ کرنا پڑے گا، جس کے بعد وہ ایک ہی ایپ پر رہتے ہوئے دونوں ایپس کو استعمال کر سکیں گے۔

یعنی اگر کوئی فیس بک استعمال کر رہا ہوگا تو وہ اسی پر انسٹاگرام آئکون کو کلک کرکے وہیں پر ہی انسٹاگرام پر جا سکے گا اور وہیں سے وہ پوسٹ بھی کرنے کے اہل ہوگا جب کہ صارف کو ایک ہی ایپلی کیشن پر دونوں ایپس کے نوٹی فکیشن بھی موصول ہوں گے۔

نئے فیچر کے تحت صارفین کو مزید اکاؤنٹس بنانے کی اجازت بھی ہوگی اور صارفین تمام ہی اکاوٗنٹس کو ایک ہی ایپلی کیشن کے ذریعے کنٹرول بھی کر سکیں گے۔

بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہی ایپلی کیشن کے لاگ ان ہونے پر تمام اکاؤنٹس تک صارفین کو رسائی ہوگی اور صرف آئکون پر کلک کرنے پر صارف فیس بک سے انسٹاگرام پر جا سکیں گے یا پھر انسٹاگرام سے فیس بک پر آ سکیں گے۔

علاوہ ازیں مذکورہ فیچر کے تحت صارف کو اپنے تمام اکاؤنٹس کی معلومات الگ الگ بھی فراہم کی جائے گی اور صارف اپنی مرضی کے اکاؤنٹ کو استعمال کرسکیں گے۔

فیس بک کا مذکورہ فیچر ٹوئٹر کے ’ٹوئٹ ڈیک‘ سے ملتا جلتا ہے، جس کے ذریعے صارفین بیک وقت بہت سارے اکاؤنٹس کو استعمال کرنے کے اہل ہوتے ہیں۔