The Dawn News - Pakistan

روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری، ڈالر مزید 1.18 روپے سستا ہوگیا
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری رہا ہے اور لگاتار چھٹے دن کمی کے بعد پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر 228.45 روپے پر آ گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستانی روپیہ مزید مستحکم ہوگیا اور ڈالر کی قیمت دن کے اختتام پر 228 روپے 45 پیسے رہی اور روپیہ گزشتہ روز کے 229 روپے 63 پیسے کے مقابلے میں 0.52 فیصد مضبوط ہوا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق ڈالر گزشتہ روز 229.63 کی سطح پر بند ہوا تھا جمعہ کو دن کے ابتدائی گھنٹوں کے دوران روپے کی قدر میں مزید کمی واقع ہوئی۔

مزید پڑھیں: روپے کی قدر میں مزید بہتری، انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 49 پیسے سستا

جمعہ کی صبح ڈالر کی قدر میں 0.82 فیصد کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد ڈالر کی تجارت 227.75 روپے پر ہو رہی تھی۔

الفا بیٹا کور کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خرم شہزاد نے کہا کہ ہنڈی حوالہ نیٹ ورکس اور افواہیں پھیلانے میں ملوث بینکوں کے خلاف سخت کارروائی لیے جانے سے روپے کی قدر میں بہتری آنا شروع ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افواہوں اور مصنوعی ذرائع سے ڈالر کی قدر میں جو اضافہ ہونا شروع ہوا تھا اب اس میں کمی آ رہی ہے، جس رفتار سے ڈالر فروخت کیا جا رہا ہے اس سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ امریکی کرنسی کی قدر میں مزید کمی ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کی مد میں آنے والی غیرملکی امداد کی آمد اور عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کی بدولت توقع ہے کہ غیرملکی درآمدات میں کمی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسحٰق ڈار کے شرح سود کم کرنے کے بیان پر ڈالر بانڈز کی قیمتوں میں کمی

فنانشل ڈیٹا اور تجزیاتی پورٹل میٹس گلوبل کے ڈائریکٹر سعد بن نصیر نے کہا کہ کچھ بھی بدلا نہیں ہے البتہ اب ایکسپورٹرز نے انتہائی تیزی سے ڈالر فروخت کرنا شروع کردیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ایکسپورٹرز کو اپنی رقم واپس لانے کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا تھا کیونکہ اس کے بعد ان کی جانب سے دی جانے والی نقد رقوم کو قبول نہیں کیا جاتا، اس کے علاوہ اگر یہ ایکسپورٹرز غیرملکی کرنسی کے ساتھ کسی دوسرے ملک کا سفر کررہے ہیں تو ان پر لازم ہے کہ وہ بینک سے تسلیم شدہ رقم نکلوانے کی رسید فراہم کریں گے۔