The Dawn News - Pakistan - Punjab

آرمی چیف کے تقرر کا فیصلہ وزیراعظم کوآئین کے مطابق کرنا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے تقرر کا فیصلہ وزیر اعظم نے کرنا ہے، میرٹ پر اور آئین کے مطابق کرنا ہے۔

ملتان میں سابق وزیر اعظم و رہنما پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ آرمی چیف کو توسیع مل سکتی ہے یا نہیں، ہم نے اس کو آئینی طور پر دیکھنا ہے، اگر توسیع مل سکتی ہے تو بھی آئینی طور پر دیکھنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب میں یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے نے بطور امیدوار سامنے آنا ہے، ہم اول دن سے ان کی حمایت کرنے کے پابند ہیں، یہ حکمران اتحاد کا باضابطہ فیصلہ ہے کہ 2018 کے انتخابات میں جو امیدوار رنر اپ تھا سب اس کو سپورٹ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی تمام جماعت کو، ان کے کارکنوں اور ووٹرز کو پیغام دوں گا کہ وہ بھرپور طور پر حکمراں جماعت کے امیدوار کے ساتھ کھڑے ہوں کیونکہ بڑی جدوجہد کے بعد جس فتنے سے قوم کو آزادی ملی ہے اور آج جس کرب سے ملک گزر رہا ہے، یہ ساری کی ساری بنیادیں وہی ہیں، اور یہ اس کے آفٹر شاکس ہیں کہ قوم کو جھٹکے مل رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اہلِ ملتان سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ اس کو انجام اور کیفر کردار تک پہنچانے میں  وہ ہمارا ساتھ دیں گے۔

ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ کیا آرمی چیف کو توسیع مل سکتی ہے؟ اس کے جواب میں مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کو توسیع مل سکتی ہے یا نہیں، ہم نے اس کو آئینی طور پر دیکھنا ہے، اگر توسیع مل سکتی ہے تو بھی آئینی طور پر دیکھنا ہوگا اور اگر نہیں مل سکتی تو بھی اسی حوالے سے نہیں ہوسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ لیکن یہ بنیاد نہیں ہے، بنیاد یہ ہے کہ یہ توسیع کس نے دینی ہے، نئے آرمی چیف کا تقرر کس نے کرنا ہے،  آئین کس کو اختیار دیتا ہے، اس کا میرٹ کیا ہے، یہ ساری چیزیں آئین میں موجود ہیں، ہمیں آئین کو فالو کرنا چاہیے، جس کو آئین اختیار دیتا ہے اسی نے فیصلہ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم ہاؤس سے آڈیو لیک ہونا باعث تشویش ہے، مولانا فضل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ صحافیوں سے بھی گزارش کروں گا کہ ایک بھولا بھالا آدمی گلی کوچوں میں بھاگتے ڈورتے ایک بات کرلیتا ہے، آپ اس کو سنجیدہ لے لیتے ہیں، سمجھ نہیں آرہا کہ یہ پاکستان کی کیا سیاست ہے؟ غیر سنجیدہ آدمی کی بات کو بھلا دینا چاہیے، اس کی سیاست میں کوئی اہمیت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کے تقرر کا فیصلہ وزیراعظم نے کرنا ہے، میرٹ پر اور آئین کے مطابق کرنا ہے، وہ ہوتا کون ہے جو ہمیں مشورہ دیتا ہے۔

'پی ٹی آئی سے کوئی بات نہیں ہوسکتی'

ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ کیا پی ٹی آئی سے کیا ڈائیلاگ ہوسکتا ہے؟ اس پر مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، پی ٹی آئی اس قابل ہی نہیں ہے۔

ان سے پوچھا گیا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کی تیاری پوری ہے، اب وہ نتیجہ نہیں ہوگا جو پہلے تھا اس کے جواب میں فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ بھی تیار بیٹھے ہیں، حکیم ثنااللہ علاج کرنے کے لیے بیٹھے ہیں، حضرت ایسی بات کریں جس پر ہمیں ضمیر کہے کہ کچھ کہنا چاہیے، کہاں یہ تتلیاں، کہاں یہ مخلوق کہ وہ وہاں پر آئیں گے، یہ لوگ گرم زمین پر پاؤں رکھنے کے نہیں ہیں، جن لوگوں کی ایڑیاں ان کے گالوں سے زیادہ نرم ہوں۔

فارن فنڈنگ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، یوسف رضا گیلانی

اس موقع پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن سے گزارش کی ہے کہ میرا بیٹا علی موسیٰ گیلانی این اے 157 کا امیدوار ہے، اس کے لیے میں نے ان سے باضابطہ درخواست کی ہے کہ  آپ حمایت کا اعلان کریں۔

صحافی کی جانب سے فارن فنڈنگ کیس سے متعلق پوچھے جانے والے سوال کے جواب یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، یہ کافی عرصے سے چل رہا تھا، انہوں نے جو اثاثے ظاہر کیے، فارن فنڈنگ کے ان کے بہت سے اکاؤنٹس چھپائے، جو کہ غیر قانونی ہے اور آئین کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی طرف سے  یہ ثابت ہوگیا کہ انہوں نے غلط بیانی کی ہے اور یہ ثابت ہوگیا کہ ان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں کارروائی کی جائے گی، انہیں اب چور چور کا نعرہ لگانا چھوڑ کر اپنے گریبان میں دیکھنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار و سابق ایم این اے ملک غفار ڈوگر وزیراعظم کے معاون خصوصی بھی ہیں، اپنے حلقے میں بااثر آدمی ہیں، وہ اور میں ایک ہیں اور اکٹھے مل کر کام کر رہے ہیں۔

آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے سوال کے جواب میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بہت آسان ہے اور اس کو انہوں نے بگاڑ دیا ہے، پہلے صدر اور چیف ایگزیکٹو آرمی چیف کا تقرر کرتا تھا جب ہماری حکومت نے آئین میں ترمیم کرکے تمام اختیارات پارلیمنٹ کو دے دیے، تو اس کے بعد وزیراعظم کی تجویز پر آرمی چیف تعینات ہوتا ہے، اس لیے عمران خان کو فکر کرنے کی ضرورت ہے، چوکوں، چوراہوں اور جلسوں میں معتبر ادارے کو ڈسکس کرتے ہیں، انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے۔

آرمی چیف کی توسیع سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جب جنرل کیانی کو میں نے توسیع دی تھی، صرف صدر پاکستان کو اور مجھے پتا تھا، چونکہ آئین کے مطابق وزیر اعظم کی تجویز پر صدر مملکت ان (آرمی چیف) کی توسیع کرے گا، ہم نے آئین پر عمل کیا لہٰذا آج تک کوئی تنازع نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے زمانے میں ایسے سائفر ہر روز آتے تھے، ان کو وزارت خارجہ کی سطح پر ڈیل کیا جاتا تھا، اس پر سفارت کار نے لکھا تھا کہ ڈیمارش کر دیں، یہی ان کو کرنا چاہیے تھا۔