The Dawn News - Pakistan

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پینٹاگون میں اعزازی کارڈن حاصل کریں گے
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے پینٹاگون میں سرکاری دورے کے دوران امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ جے آسٹن اعزازی کارڈن کی میزبانی کریں گے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سرکاری تقریب کے بعد میڈیا بریفنگ نہیں ہوگی جبکہ تقریب میں میڈیا کو محدود تعداد میں مدعو کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورۂ امریکا، اہم ملاقاتیں متوقع

امریکا میں یہ تقریبات بین الاقوامی خیر سگالی کو فروغ دیتی ہیں، جبکہ یہ اعزازی کارڈن امریکی صدر، نائب صدر، قانونی تقرریوں، امریکی فوج کے جنرل یا فلیگ افسران کے ساتھ ساتھ ان عہدوں کے مساوی غیر ملکی معززین کے لیے مخصوص ہے۔

رواں سال اپریل میں بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی پینٹاگون آمد پر امریکی ہم منصب کے ساتھ دوطرفہ ملاقات ہوئی تھی، جہاں بھارتی وزیر دفاع کو بھی اعزازی کارڈن سے نوازا گیا تھا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اس وقت امریکی حکام سے ملاقات کے سلسلے میں واشنگٹن میں موجود ہیں، تاہم پاکستان سفارت خانے نے آرمی چیف کی سفری مصروفیات کے حوالے سے بیان جاری نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: امریکا، پاکستان کا آرمی چیف کے دورۂ واشنگٹن کے آپشنز پر غور

دیگر ذرائع نے بتایا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے علاوہ نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر ایورل ڈی ہینس اور سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم جے برنز کی ملاقات متوقع ہے۔

حالیہ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کے علاوہ پاکستانی حکام کی امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے بھی ون آن ون ملاقات متوقع ہے، لیکن امریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات کے امکانات بہت کم ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی، چیف آف جنرل اسٹاف اور ڈی جی ملٹری آپریشن بھی آرمی چیف کے ہمراہ موجود ہیں، آرمی چیف امریکا روانگی سے قبل نیویارک میں اقوام متحدہ کے امن دستے سے بھی ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کی امریکی سینٹ کام کے کمانڈر سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ امریکا میں پاکستانی سفارتخانے میں پاکستان کے امور میں دلچسپی رکھنے والے امریکی اسکالرز اور تھنک ٹینک کے ارکان سے ملاقات کے بعد 5 اکتوبر 2022 کو پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے، ابتدائی معلومات کے مطابق آرمی چیف امریکی سینٹرل کمانڈ کے ہیڈکوارٹرز کا بھی دورہ کریں گے لیکن اگر وہ بدھ کو روانہ ہوتے ہیں تو اس دورے کے بہت کم امکانات ہیں۔