The Dawn News - Pakistan - Islamabad

جاوید لطیف نے ریاست مخالف تقریر کے مقدمے میں دائرہ اختیار چیلنج کردیا
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر جاوید لطیف نے اپنے خلاف پنجاب کے مختلف تھانوں میں دائر مقدمات کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے نشر ہونے والے ایک پروگرام کے دوران میرے بیانات کے خلاف پنجاب میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس طرح کے مقدمات اسلام آباد کے علاوہ کہیں اور درج نہیں ہوسکتے کیونکہ پروگرام اسلام آباد سے نشر ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: مریم اورنگزیب، جاوید لطیف کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کا دائرہ اختیار ہے کہ اگر پروگرام میں میری باتیں نامناسب اور جارحانہ ہیں تو وہ میرے خلاف کارروائی کرے، انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے خلاف دائر تمام مقدمات کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

یاد رہے کہ جاوید لطیف کے خلاف سیکشن 9 (فرقہ ورانہ منافرت کو ہوا دینے کا جرم) اور 11 ایکس-3 (انتشار پیدا کرنے کی ذمہ داری) کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے۔

ایف آئی آر میں  شکایت کنندہ نے کہا تھا کہ انہوں نے 14 ستمبر کو مسلم لیگ(ن) کے رہنما جاوید لطیف کی پریس کانفرنس دیکھی جس میں انہوں نے عمران خان کے خلاف مذہب کے نام پر تشویشناک الزامات لگائے۔

مزید پڑھیں: ریاست مخالف تقریر کا معاملہ: لیگی رہنما جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ درج

واضح رہے کہ پروگرام میں جاوید لطیف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں احمدی کمیونٹی کی سپورٹ کر کے اسلام کے بنیادی اصولوں پر حملہ کیا۔

دوسری جانب مقدمات میں پاکستان ٹیلی ویژن کے منیجنگ ڈائریکٹر سہیل خان اور پروگرام کے ڈائریکٹر راشد بیگ کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔