The Dawn News - World - Asia

انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے دوران بھگدڑ، واقعے میں ملوث 6 افراد گرفتار
انڈونیشیا کے شہر ملنگ میں فٹبال میچ کے دوران بھگدڑ مچنے کے واقعے میں ملوث 6 افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس چیف لیسٹو سگت پرابوو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی تحقیقات اور شواہد کی بنا پر 6 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے دوران بھگدڑ، 174 افراد ہلاک

پولیس چیف نے بتایا کہ 6 مشتبہ افراد میں 3 پولیس افسران اور انتظامی کمیٹی کے سربراہ اور کلب سیکیورٹی افسر سمیت بقیہ 3 افراد شامل ہیں۔

پولیس چیف کا کہنا تھا کہ 2 پولیس افسران سے آنسو گیس فائر کرنے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملوث پولیس افسران کو معلوم تھا کہ فیفا کے حفاظتی ضوابط کے مطابق اسٹیڈیم میں ’کراؤڈ کنٹرول گیس‘ پر پابندی عائد ہے، اس کے باوجود انہوں نے دیگر اہلکاروں کو آنسو گیس فائر کرنے سے نہیں روکا، اس حوالے سے پولیس سے تحقیقات کی جارہی ہے۔

اس سے قبل انڈونیشیا کی فٹبال ایسوسی ایشن نے اریما فٹبال کلپ آرگنازیشن کمیٹی کے چیف اور سیکیورٹی افسر کے فٹبال کے کھیل میں کسی بھی طرح کے عہدے کے تقرر پر تاحیات پابندی عائد کردی تھی۔

مزید پڑھیں: فٹبال میچ سے قبل بھگدڑ مچنے سے چار افراد ہلاک

پولیس چیف کا کہنا تھا کہ 11 افسران نے تماشائیوں کو میدان میں جانے سے روکنے کے لیے آنسو گیس فائر کی، تفتیش کے مطابق پولیس افسران نے 8 کنسٹڑز اسٹنڈ اور 3 پچ پر فائر کیے۔

بھگدڑ کے دوران سینکڑوں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت گراؤنڈ سے بھاگنے میں کامیاب ہوگئے جبکہ دم گھٹنے سے کئی لوگ ہلاک ہوئے، عینی شاہدین کے مطابق گراؤنڈ کے دروازے بند تھے اور واقعے میں زیادہ تر افراد کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔