The Dawn News - Tech

واٹس ایپ پر اسکرین شاٹ لینے اور ریکارڈنگ کو روکنے کے فیچر کی آزمائش
دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر صارفین کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ایک بہترین فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی۔

خبریں ہیں کہ واٹس ایپ نے ’ونس ویو‘ یعنی ایک بار دیکھنے کے لیے بھیجی جانے والی ویڈیوز، تصاویر اور آڈیو فائلز کے اسکرین شاٹ لینے اور ان کی ریکارڈنگ کو روکنے کے فیچر پر آزمائش شروع کردی۔

ویب ایٹ انفو کے مطابق واٹس ایپ نے مذکورہ فیچر کی آزمائش پرمحدود صارفین کو رسائی دے دی ہے، جس کے مطابق اب کوئی بھی صارف موصول ہونے والی ’ونس ویو‘ یعنی ایک بار دیکھی جانے والی کسی بھی پوسٹ کا اسکرین شاٹ نہیں لے سکیں گے۔

مذکورہ فیچر کے تحت کوئی بھی صارف اب کسی بھی ’ونس ویو‘ تصویر، ویڈیو یا آڈیو فائل کا نہ تو اسکرین شاٹ لے سکیں گے اور نہ ہی اس کی ریکارڈنگ کر سکیں گے۔

اس فیچر کے تحت اگر کوئی شخص موصول ہونے والی ’ونس ویو‘ ویڈیو، آڈیو اور تصویر کا اسکرین شاٹ لینے کی کوشش کرے گا تو اسے اسکرین شاٹ کے بدلے ایک نوٹی فکیشن موصول ہوگا، جس میں اسے بتایا جائے گا کہ سیکیورٹی فیچرز کے تحت وہ اسکرین شاٹ نہیں لے سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا وہ فیچر جس کا صارفین عرصے سے مطالبہ کررہے ہیں

اسی طرح صارف کسی آڈیو کی ریکارڈنگ بھی نہیں کر سکے گا جب کہ اس فیچر کے تحت تیسری پارٹی یعنی دیگر بعض سافٹ ویئرز اور ایپلی کیشنز کے ذریعے بھی لوگ ’ونس ویو‘ کی ویڈیو، آڈیو اور تصویر کا اسکرین شاٹ نہیں لے سکیں گے۔

البتہ ممکنہ طور پر لوگ دوسرے موبائل کے ذریعے ’ونس ویو‘ کی فائل کی تصویر یا ریکارڈنگ کرنے کے قابل ہوں گے، تاہم اس حوالے سے بھی واضح طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

ممکنہ طور پر واٹس ایپ مذکورہ فیچر کو مزید بہتر بنانے پر بھی کام کر رہا ہے اور مستقبل میں جب اسے متعارف کرایا جائے گا، اس وقت تک دوسرے موبائل کے ذریعے بھی ’ونس ویو‘ فائل کی تصویر بنانا یا کسی آڈیو فائل کی ریکارڈنگ کرنا ناممکن ہوگا۔

ابھی مذکورہ فیچر تک محدود صارفین کو رسائی دی گئی ہے اور اس پر آزمائشی کام جاری ہے اور اسے متعارف کرائے جانے میں کئی ماہ کا عرصہ بھی لگ سکتا ہے۔