The Dawn News - Pakistan - Sindh
کراچی: پولیس اور مشتبہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، شیرخوار بچی جاں بحق، ماں زخمی
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پولیس اور مشتبہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں گولی لگنے سے شیرخوار بچی جاں بحق اور ان کی والدہ زخمی ہو گئیں۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ فیملی رکشے میں سفر کر رہی تھی کہ پولیس مقابلے کے دوران گولیوں کی زد میں آنے سے وہ زخمی ہو گئے اور انہیں عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے 9 ماہ کی بچی انابیہ کی موت کی تصدیق کر دی جبکہ ان کی 24 سالہ والدہ حنا راشد کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) ویسٹ ناصر آفتاب نے کہا کہ دوران گشت پولیس کو علاقے کے لوگوں سے اطلاع ملی تھی کہ چند ڈاکو نارتھ ناظم آباد کے بلاک۔ ایم میں متین فوڈ سینٹر کے قریب شہریوں کو لوٹ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: سرکاری افسر کے گھر ڈکیتی، ملزمان 55 تولے سونا اور کروڑوں روپے لوٹ کر فرار
ان کا کہنا تھا کہ پولیس فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچی، اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک شیر خوار بچی اور اس کی ماں کو گولیاں لگیں جس کے نتیجے میں 9 مہینے کی بچی جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کی ماں ہاتھ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گئی۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی خاتون اپنی بیٹی کے ہمراہ چنگچی رکشے میں سفر کر رہی تھیں۔
ڈی آئی جی ناصر آفتاب نے اس واقعے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ صورت حال کا پتا لگانے کے لیے انکوائری شروع کر دی گئی ہے کہ کس وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا اور ذمہ داری کا تعین کیا جائے گا۔
ڈی آئی جی نے بتایا کہ ضلع وسطی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) معروف عثمان نے جائے وقوع کا دورہ کیا تھا اور لواحقین سے ملاقات کی اور وہ انکوائری کر رہے ہیں۔