The Dawn News - Business

اوبر کا کراچی، اسلام آباد سمیت 5 شہروں میں آپریشنز بند کرنے کا اعلان
رائیڈ شیئرنگ کمپنی اوبر نے کراچی، ملتان، فیصل آباد، پشاور اور اسلام آباد میں اپنے آپریشنز بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

اوبر نے ویب سائٹ پر جاری بیان جاری بیان میں کہا کہ اوبر پاکستان میں کام کرنے کے لیے پُرعزم ہے، ہم ان 5 شہروں میں اپنے ذیلی برانڈ کریم کی سروسز جاری رکھیں گے جبکہ لاہور میں اوبر کے آپریشنز بدستور جاری رہیں گے۔

کمپنی نے بتایا کہ وہ لاہور میں اپنی سروسز جاری رکھے گی اور نئی پروڈکٹ متعارف کرائے گی تاکہ اوبر سے پیسے کمانے والوں کو اس مشکل وقت میں سپورٹ کیا جاسکے۔

مزید بتایا گیا کہ پانچ شہروں کے رائیڈرز اور پارٹنرز کو بتا دیا گیا ہے کہ کس طرح وہ باآسانی کریم پر منتقل ہوسکتے ہیں۔

بیان میں بتایا گیا کہ جب ہم نے کریم کو خریدا تھا تو ہمیں یقین تھا کہ دونوں کمپنیاں ایک دوسرے کی طاقت اور کمزوریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مل کر کام کریں گی اور خطے میں بہتر خدمات فراہم کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: اوبر نے مشرق وسطیٰ میں کریم کی خریداری کا عمل مکمل کرلیا

کمپنی نے بتایا کہ وہ اس بات سے آگاہ ہیں کہ ہماری ٹیم کے لیے یہ ‘مشکل وقت’ ہے، جنہوں نے گزشتہ کئی برسوں کے دوران بزنس کو پروان چڑھانے میں سخت محنت کے ساتھ کام کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ہم ہر کسی کی کاوشوں کو سراہتے ہیں اور ہماری ترجیح کراچی، اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان اور پشاور میں اوبر ایپ سے منسلک ملازمین، ڈرائیورز، رائیڈرز اور ہیرو پارٹنرز پر اثرات کو کم کرنا ہے۔

اوبر نے جنوری 2020 میں مراکش سے پاکستان تک کام کرنے والی کمپنی کریم کو 3 ارب 10 کروڑ ڈالرز (4 کھرب 80 ارب پاکستانی روپے سے زائد) میں خریدنے کا عمل مکمل کیا تھا۔

اس وقت بتایا گیا تھا کہ کریم اور اوبر خطوں میں کام خودمختار برانڈز کے طور پر کام کریں گے۔

معاہدے کے مطابق اوبر نے مشرق وسطی میں کریم کے نقل و حمل اور ادائیگی کے کاروبار حاصل کیے ہیں، جس میں مصر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت بڑی مارکیٹیں شامل ہیں۔