The Dawn News - Health

کیا آپ پانی زیادہ پینے کے یہ حیران کن فوائد جانتے ہیں؟
گرمی کے موسم میں شدید پسینہ آنے کی وجہ سے ہم پانی کا استعمال زیادہ کرتے ہیں لیکن موسم سرما آتے ہی پیاس کم لگنے لگتی ہے اور پانی پینے کا استعمال کم ہو جاتا ہے جو کئی پیچیدگیوں کا سبب بن سکتا ہے۔

ہم جانتے ہیں کہ ایک دن میں کم از کم 8 گلاس پانی تو لازمی پینے چاہئیں لیکن موسم سرما میں پیاس نہ لگنے کے سبب ہم عموماً اس پر عملدرآمد نہیں کر پاتے۔

یہ بھی پڑھیں: پانی کم پینا جسم پر کیا اثرات مرتب کرتا ہے؟

گو کہ موسم سرما میں پیاس نہیں لگتی لیکن اگر پانی کا استعمال باقاعدگی سے نہیں کریں گے تو بلڈ پریشر میں کمی، خون کے دباؤ میں کمی اور گردوں کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

اب بات کرتے ہیں کہ زیادہ پانی پینے سے آخر کیا فائدہ ہوگا؟ آخر کیوں ہر نئی تحقیق میں بتایا جاتا ہے کہ پانی پینا صحت کے لیے فائدہ مند ہے؟ نیچے دیے گئے کچھ نکات میں آپ کو ان سوالات کے جواب مل جائیں گے۔

زیادہ پانی پینے سے جسمانی کارکردگی بہتر ہوتی ہے

اگر آپ کے جسم میں پانی کی کمی ہوگی توآپ جسمانی طور پر فِٹ نہیں رہیں گے۔

خاص طور پر جب آپ ورزش کر رہے ہوں یا تپتی دھوپ میں ہوں تو پانی کا استعمال مسلسل کرتے رہیں۔

اگر آپ کے جسم میں 2 فیصد پانی کی کمی رہے گی تو آپ ڈی ہائیڈریشن کا شکار رہیں گے، تاہم جو لوگ ورزش کرتے ہیں ان کے جسم سے اضافی پانی یا نمکیات پسینے کے ذریعے نکل جاتا ہے۔

پانی پینے سے دماغ کی نشوونما میں اضافہ ہوتا ہے

ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ اگر جسم میں ایک یا 3 فیصد پانی کی کمی ہوجائے تو آپ کے جسم میں ڈی ہائیڈریشن پیدا ہوتی ہے جس کے باعث دماغ کی نشوونما پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

اسی طرح ڈی ہائیڈریشن کی وجہ سے یادداشت پر منفی اثرات، بے چینی اور تھکاوٹ میں اضافہ ہوتا ہے۔

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ پانی کی معمولی کمی انسانی رویے، یادداشت اور دماغ کی کارکردگی کو خراب کر سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: کھڑے ہوکر پانی پینا صحت کے لیے نقصان دہ؟

سر میں درد اور مائیگرین کی شکایت

کئی افراد سَر درد یا مائیگرین کا شکار رہتے ہیں جس کی ایک وجہ جسم میں پانی کی کمی ہے۔

تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ سر درد پانی کی کمی کی سب سے عام علامات میں سے ایک ہے۔

کچھ تحقیق کے مطالعوں سے پتا چلتا ہے کہ پانی پینے سے اُن لوگوں کی شکایت دور ہوسکتی ہے جو اکثر سَر درد میں مبتلا رہتے ہیں۔

قبض کی شکایت دور کرنے میں معاون

بچوں اور بڑوں کو قبض کی شکایت بہت عام رہتی ہے جبکہ اگر آپ کے جسم میں پانی کی مقدار کم ہوگی تو آپ کا ہاضمہ بھی بہتر نہیں ہوگا۔

اس کا علاج بھی پانی ہے، کیا آپ کو معلوم ہے کہ پانی میں میگنیشیم اور سوڈیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، یہ قبض کے خاتمے میں انتہائی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

گردوں میں پتھریوں کا علاج

گردوں کے مختلف امراض میں سے ایک پتھری بن جانا ہے جو کافی عام ہے اور دنیا بھر میں ہر 11 میں سے ایک شخص کو اپنی زندگی میں گردوں کی پتھری کا سامنا ہوتا ہے، اگر آپ بھی ان میں سے ایک ہیں تو اس بات کے 50 فیصد امکانات ہیں کہ آپ کو ایک بار پھر اس عارضے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پانی کا زیادہ استعمال پتھری کو نکانے کے لیے کافی ثابت ہوتا ہے، وہ افراد جو اس مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں وہ لازمی پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں تاکہ آپ کے گردے پتھریوں سے نجات حاصل کرسکیں۔

تاہم اگر وہ پیشاب کی نالی میں پھنس جائے یا پیچیدگیوں کا باعث بنے تو پھر سرجری کروانا پڑتی ہے۔

زیادہ پانی پینا وزن کم کرنے میں بھی مددگار

دنیا میں ایک بڑا طبقہ وزن بڑھنے کے مسئلے سے دوچار ہے لیکن اکثر لوگ اس بات سے ناواقف ہیں کہ وزن کم کرنے کا آسان اور سب سے سستا حل زیادہ سے زیادہ پانی پینا ہے۔

پانی پینے سے ہاضمے کی رفتار بڑھ جاتی ہے، جس سے زیادہ تعداد میں کیلوریز جلانے میں مدد ملتی ہے۔