The Dawn News - Pakistan - Balochistan

بلوچستان: مستونگ میں بم دھماکے سے 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

اسسٹنٹ کمشنر دشت فریدہ ترین نے کہا کہ دشت کے علاقے کابو میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ دھماکے کی زد میں گزشتہ رات قتل ہونے والے شخص کی میت اٹھانے والے افراد آئے۔

مزید پڑھیں: خضدار میں قومی پرچم کے اسٹال پر دستی بم حملہ، ایک شخص ہلاک

فریدہ ترین نے کہا کہ ٹیوب ویل پر کام کرنے والے شخص کو گزشتہ رات قتل کرکے لاش ویرانے میں پھینکی گئی تھی، جس کے بعد مقتول کے ورثا اور رشتہ دار اطلاع ملنے پر لاش اٹھانے کابو گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ لاش اٹھا کر جانے والے افراد بارودی سرنگ سے ٹکرائے، ان کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں مائنز کی موجودگی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

زخمی اور لاشیں کوئٹہ میں ایک ہسپتال منتقل کی گئی ہیں۔

وزیر اعلی بلوچستان نے واقعے پر اظہار مذمت اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

مشیر داخلہ نے ڈپٹی کمشنر مستونگ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی ایما پر بننے والے دہشت گردی کے منصوبوں کو خاک میں ملا دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں رات گئے دستی بم حملہ، ایک شخص ہلاک، 14 زخمی

یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں کہ بلوچستان میں اس طرح کا بم دھماکا ہوا ہو۔

اس سے قبل، 10 اگست کو  صوبہ بلوچستان کے شہر خضدار میں قومی پرچم فروخت کرنے والے اسٹال پر دھماکے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔

خضدار کے آزادی چوک پر یوم آزادی کی مناسبت سے لگائے گئے اسٹال پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا تھا جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ: فاطمہ جناح روڈ پر دھماکا، ڈی ایس پی سمیت 3 افراد جاں بحق

جبکہ 15 مارچ کو بلوچستان کے علاقے سبی میں سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی بم دھماکے میں ایف سی کے چار اہلکار شہید اور 8 زخمی ہو گئے تھے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق دھماکا سبی کے علاقے سانگان میں ہوا تھا جس میں ایف سی کے 4 اہلکار شہید اور 8 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر سبی ثنا ماہ جبین نے دھماکے کی تصدیق کی تھی۔