The Dawn News - Sport - Cricket

ٹی20 ورلڈ کپ: شاہین شاہ آفریدی باؤلنگ کے مشورے لینے شامی کے پاس پہنچ گئے
ٹی20 ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ میچز کے ساتھ اتوار سے آغاز ہو گیا ہے جس میں دلچسپ مقابلوں اور اپ سیٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

عالمی ایونٹ میں کھلاڑی جہاں ایک طرف گراؤنڈ میں آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اپنی ٹیم کی فتح کی تیاریوں میں مصروف ہیں تو وہیں اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کھلاڑی ملک و قوم سے قطع نظر ہر سینئرز سے سیکھنے کا موقع گنوانا نہیں چاہتے۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ میں دوسرا بڑا اپ سیٹ، دو مرتبہ کی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کو شکست

انہیں میں سے ایک شاہین شاہ آفریدی بھی ہیں جو ورلڈ کپ میں تجربہ کار بھارتی باؤلر محمد شامی کی موجودگی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ان سے سیکھنے کے لیے ان کے پاس چلے گئے۔

پریکٹس کے دوران شاہین نے شامی کی خیریت دریافت کی اور ان سے سوئنگ باؤلنگ کے حوالے سے قیمتی مشورے طلب کیے۔

بھارتی فاسٹ باؤلر نے نوجوان پاکستانی سپر اسٹار کو بال پوزیشن کے ساتھ ساتھ سیم کے درست استعمال کے طریقے سمیت سوئنگ باؤلنگ کے حوالے سے اہم تجاویز دیں۔

یاد رہے کہ شاہین شاہ آفریدی ایک عرصے سے انجری کا شکار تھے اور اسی انجری کے سبب وہ ایشیا کپ اور انگلینڈ کی سیریز کے ساتھ ساتھ سہ ملکی سیریز میں بھی حصہ نہیں لے سکے تھے۔

عالمی ایونٹ سے قبل شاہین کی فٹنس کافی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ پاکستان کے ورلڈ جیتنے کی امیدوں کا کافی حد تک انحصار ان کی فارم اور فٹنس پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک-بھارت کرکٹ پر چھائے بادل ختم کرنے کیلئے مختصر گفتگو

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل شاہین شاہ آفریدی کو فٹ قرار دے دیا ہے اور انہوں نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں باؤلنگ بھی کی۔

واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ میں اتوار کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔