The Dawn News - Pakistan - Islamabad

پی آئی اے کا میزبان ٹورنٹو ائیرپورٹ پہنچنے کے بعد لاپتا
پاکستان سے روانہ ہونے والی پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے)  پروازمیں پی آئی اے کا ایک اور فلائٹ اٹینڈنٹ ٹورنٹو ائیرپورٹ پہنچنے کے بعد پرپُراسرار طور پر لاپتا ہوگیا۔

ایئرلائن کی جانب سے اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے باوجود اس سال پیش آنے والا یہ تیسرا واقعہ ہے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ائیرلائن انتظامیہ نے اسٹیورڈ اعجاز علی شاہ کے پُراسرار طور پر لاپتا ہونے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

اعجاز علی 14 اکتوبر کو پی کے 781 کی پرواز سے اسلام آباد سے ٹورنٹو کے لیے روانہ ہوئے تھے بعد ازاں انہیں  پی کے 782 کی پرواز سے ٹورنٹو سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہونا تھا لیکن پرواز اسلام آباد پہنچنے پر وہ عملے میں موجود نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس فرانس میں 'لاپتہ'

اسلام آباد پہنچنے والی پرواز میں ائیرلائن تفتیش کاروں نے عملے سے اعجاز شاہ کے حوالے سے پوچھ گچھ کی لیکن انہیں اس حوالے سے علم نہیں تھا۔

اسی دوران پی آئی اے انتظامیہ نے کینیڈا امیگریشن حکام کو اسٹیورڈ اعجاز شاہ کے لاپتا ہونے سے آگاہ کیا جو ٹورنٹو سے اسلام آباد واپس آنے سے پہلے عملے کے ساتھ موجود نہیں تھے۔

اعجاز شاہ راولپنڈی میں بحریہ ٹاؤن کے رہائشی ہیں جو گزشتہ 20 سال سے پی آئی اے  سے منسلک تھے۔

ذرائع کے مطابق اعجاز شاہ امیگریشن کاؤنٹر پہنچنے والے عملے کے پہلے شخص تھے لیکن کچھ دیر بعد وہ وہاں سے غائب ہوگئے اور بعد میں انہیں کسی نے ائیرپورٹ پر نہیں دیکھا۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کی فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتہ

اسٹیورڈ اعجاز شاہ کے ائیرپورٹ سے غائب ہونے کے بعد عملے کے دیگر ارکان نے انہیں ائیرپورٹ میں تلاش کرنے کی کوشش کی اور ان کی واپسی کا 2 گھنٹے تک انتظار کیا۔

ذارئع نے مزید بتایا کہ ’ٹورنٹو میں پی آئی اے کے اسٹیشن مینیجر نے اعجاز شاہ سے ان کے موبائل فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے‘۔

پی آئی اے عملے کے رکن لاپتہ ہونے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل ایک ایئرہوسٹس اور بین الاقوامی پروازوں میں پی آئی اے کا ایک فضائی میزبان کینیڈا پہنچنے کے بعد لاپتا ہو چکے ہیں۔

رواں سال جنوری میں پی آئی اے کا فضائی میزبان پی کے 781 کی پرواز سے ٹورنٹو ائیرپورٹ پہنچنے کے بعد غائب ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا طیارہ گم نہیں ہوا اسے فروخت کیا گیا، عدالت میں جواب

اسی طرح ایک ائیر ہوسٹس بھی رواں سال کینیڈا پہنچنے کے بعد لاپتا ہوگئی تھی۔

پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ انتظامیہ نے حالیہ واقعہ کے بعد غائب ہونے والے افراد کی تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ پی آئی اے اسٹیشن مینجر نے کینیڈا کی بارڈر سیکیورٹی کو بھی واقعے کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔