The Dawn News - Pakistan - Balochistan

خاران: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک
بلوچستان کے ضلع خاران میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے انٹیلی جنس آپریشن کے دوران مبینہ طور پرکالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ خاران میں کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر انٹیلی جنس ایجنسی اور محکمہ کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لےلیا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 5 مشتبہ دہشت گرد ہلاک

ترجمان نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کے اہلکار جب ایک احاطے میں داخل ہوئے جہاں مسلح عسکریت پسند چھپے ہوئے تھے تو انہوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے بھی فوری پوزیشنز سنبھال کے جوابی فائرنگ کی۔

سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان 4 گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، جس کے نیتجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

سی ٹی ڈی ترجمان نے مزید بتایا کہ 4 دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی سے ہے جبکہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک دہشت گرد تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا تھا۔

مرنے والے 4 دہشت گردوں کی شناخت اشفاق احمد، سلال احمد، وسیم سجاد اور فرید کے نام سے ہوئی۔

مزید پڑھیں: مستونگ: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 11 مبینہ دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی ترجمان نے کہا کہ اشفاق اور اس کے2 ساتھی، سلال احمد اور فرید 2 فروری کو نوشکی کے ایف سی کیمپ پر ہونے والے حملوں میں ملوث تھے۔

ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے 10 دستی بم، 20 مارٹر گولے، 3 سب مشین، 15 کلو گرام دھماکہ خیز مواد، 10 دھماکہ خیز مواد (ڈیٹونیٹرز)، ایک 9 ایم ایم پستول، ایک مارٹر گَن اور ایک ریموٹ کنٹرول ڈیوائس برآمد ہوئے۔