The Dawn News - Pakistan - Islamabad

پی ٹی آئی فنڈ ریزنگ کیس، ایف آئی اے کو قانون پر سختی سے عمل درآمد کرنے کا حکم
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فنڈ ریزنگ کیس کی تحقیقات کے دوران قانون پر سختی سے عمل کیا جائے کیونکہ سیاسی  جماعتیں تو اقتدار میں آکر چلی جاتی جاتیں ہیں لیکن ادارے ہمیشہ قائم رہتے ہیں۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ ہدایات پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)  کی فنڈ ریزنگ ویب سائٹ ’نامنظور‘ کے خلاف جاری تحقیقات کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست کی سماعت کے دوران دی گئیں۔

جسٹس عمر فاروق نے ایف آئی اے کو فنڈ ریزنگ ویب سائٹ کے خلاف تحقیقات جاری رکھنے کی ہدایت کی جبکہ وفاقی حکومت پی ٹی آئی کی درخواست پر جواب دینے کے لیے مہلت مانگ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پی ٹی آئی کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ رواں سال پی ٹی آئی کی اقتدار سے بے دخلی کے بعد جماعت نے ’نامنظور‘ ویب سائٹ تیارکی تھی تاکہ سمندرپار پاکستانیوں سے عطیات اکٹھے کیے جا سکیں۔

پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا کہ عطیہ دہندگان ویب سائٹ پر جاکر ادائیگی کی تفصیلات دیکھ سکتے ہیں جہاں وہ پے پال یا کسی بھی بینک اکاؤنٹ کے ذریعے ادائیگی کرسکتے ہیں، عطیات کی تفصیلات الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت الیکشن کمیشن آف پاکستان سے بھی شیئر کی گئیں۔

درخواست گزار میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حکومت سیاسی میدان میں پاکستان تحریک انصاف سے مقابلہ کرنے میں ناکام رہی ہے اور اب وہ عوام بالخصوص برطانیہ، امریکا اور یورپ میں رہنے والے سمندرپار پاکستانیوں کو پاکستان تحریک انصاف کو عطیہ دینے سے روکنے کے لیے غیر قانونی مہم ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان تحریک انصاف کو مالی طور پر نقصان پہنچانے کی کوشش کررہی ہے تاکہ پی ٹی آئی کو سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور بنیادی حقوق سے محروم رکھا جائے ۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ اس غیر قانونی مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ایف آئی اے نے ’نامنظور‘ ویب سائٹ کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔

جسٹس عمر فاروق نے سوال کیا کہ ایف آئی اے حقائق اور مواد پر توجہ دینے کے بجائے صرف کچھ افراد کے خلاف کیوں تحقیقات کررہی ہے؟ انہوں نے ریمارکس دیے کہ ایسے کیسز میں ملزمان کمزور ثبوت اور ناقص تفتیش کی وجہ سے بری ہو جاتے ہیں اور بعد میں لوگ عدالتوں پر الزام لگانا شروع کردیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان آدھے گھنٹے کی مہلت پر عدالت میں پیش، حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر گوہر علی خان نے عدالت سے کہا کہ پارٹی قیادت کے خلاف ایف آئی اے کو تحقیقات کرنے سے روکا جائے۔

تاہم عدالت نے ایف آئی اے کو قانونی دفعات اور معیاری طریقہ کار کے تحت کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیا۔

عدالت نے کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

ہراساں کرنے کا مقدمہ

اسی دوران اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہراساں کرنے کے الزام میں ایف آئی اے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل عمر ایوب خان کی جانب سے دائر درخواست بھی نمٹا دی۔

جسٹس طارق محمد جہانگیر نے ایف آئی اے کو عمر ایوب خان کو عدالت کی اجازت کے بغیر گرفتاری سے روک دیا۔

عمر ایوب خان نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے حوالے سے لاہور میں درج ایف آئی آر کے خلاف درخواست دائر کی تھی حالانکہ وہ اس ایف آئی آر میں نامزد نہیں تھے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے گرفتاری کا اندیشہ ظاہر کیا کہ ایف آئی اے انہیں سیاسی بنیادوں پر مقدمہ کے تحت گرفتار کرکے ڈرانا، ہراساں اور بدنام کرنا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پر ممنوعہ فنڈنگ ثابت، قانونی نتائج کیا ہوسکتے ہیں ؟

ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ جنرل عمر ایوب اس کیس میں نامزد نہیں ہیں اور نہ ہی تحقیقاتی ادارہ انہیں گرفتار کررہے ہیں۔

جسٹس طارق محمد جہانگیر نے ایف آئی اے کو ہدایت جاری کی کہ عدالت کی اجازت کے بغیر درخواست گزار کو گرفتار نہ جائے کیا، جس کے بعد عدالت نے اس مقدمے کو نمٹا دیا۔