The Dawn News - Pakistan

ایشیائی ترقیاتی بینک نے سیلاب متاثرین کیلئے 1.5 ارب ڈالر فنڈز اسٹیٹ بینک کو جاری کردیے
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے بجٹ کو سپورٹ کرنے اور تباہ کن سیلاب کے بعد متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے ایک ارب 50 کروڑ ڈالر اسٹیٹ بینک کو جاری کر دیے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے بتایا کہ اے ڈی پی نے ریزیلینس وِد ایکٹو کاؤنٹر سائیکلیکل ایکسپینڈیچرز (بی آر اے سی ای) پروگرام کے تحت ایک ارب 50 کروڑ روپے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو جاری کر دیے ہیں۔

سرکاری خبر ایجنسی ‘اے پی پی’ کے مطابق وزارت اقتصادی امور کے ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ آر اے سی ای پروگرام کا مقصد سپلائی چین میں رکاوٹوں کے باعث توانائی اور ایندھن کی بڑھتی قیمتوں اور غریبوں اور اقتصادی طور پر کمزور طبقات پر مہنگائی کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے حکومت کی کوششوں کی حمایت کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پروگرام کا مقصد سماجی تحفظ، غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے اقدامات اور کاروبار کے لیے تعاون کے لیے حکومت کے انسداد گردشی و ترقیاتی اخراجات کی حمایت کرنا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا بی آر اے سی ای پروگرام مضبوط معاشی بہتری کے فروغ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو تقویت دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ سیلاب متاثرین کیلئے 1.5 ارب ڈالر قرض معاہدے پر دستخط

ترجمان نے بتایا کہ یہ پروگرام عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے جاری پروگرام کے فریم ورک سے منسلک ہے جس سے سماجی تحفظ کے نیٹ ورک کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے پروگرام سے حالیہ تباہ کن سیلاب کے تناظر میں حکومت کے بحران سے نمٹنے کے لیے مالیاتی اور غذائی تحفظ کے اقدامات کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پروگرام سے کاروباری اداروں اور روزگار کے تحفظ کے اقدامات کوآگے بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔

یاد رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے بجٹ کو سپورٹ کرنے اور تباہ کن سیلاب کے بعد متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے ایک ارب 50 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ کے معاہدے پر 24 اکتوبر کو دستخط کے تھے۔

قرض معاہدے پر اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر یونگ یے اور سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن (ای اے ڈی) کاظم نیاز نے دستخط کیے، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خزانہ اسحٰق ڈار، وزیر اقتصادی امور ڈویژن ایاز صادق اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر جنرل سینٹرل اینڈ ویسٹ ایشیا ریجن یوجین زوکوف نے تقریب میں شرکت کی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے اس کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اے ڈی بی، بلڈنگ ریزیلینس وِد ایکٹو کاؤنٹر سائیکلیکل ایکسپینڈیچرز (بی آر اے سی ای) پروگرام کے تحت فراہم کردہ فنانسنگ حکومت کے 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کے کاؤنٹر سائیکلیکل ڈیولپمنٹ ایکسپینڈیچرز پروگرام کی فنڈنگ میں مدد کرے گا، جو یوکرین پر روسی حملے سمیت عالمی سطح پر ہونے والے واقعات کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک کی سیلاب متاثرین کیلئے 1.5 ارب ڈالر فنڈز کی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایک ارب 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری کا مقصد تباہ کن سیلاب اور عالمی سپلائی چین میں حائل رکاوٹوں کے درمیان پاکستان میں سماجی و غذائی تحفظ کو فروغ دینے اور لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد دینا ہے، منظور شدہ قرض آئندہ ہفتے جاری کیا جائے گا اور توقع ہے کہ اس سے زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے اور روپے کی قدر میں کمی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ اے ڈی بی نے 21 اکتوبر کو تباہ کن سیلاب اور عالمی سپلائی چین میں حائل رکاوٹوں کے درمیان پاکستان میں سماجی و غذائی تحفظ کو فروغ دینے اور لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد کے لیے ایک ارب 50 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری دی تھی۔