The Dawn News - Pakistan - Balochistan

بلوچستان: چمن میں پولیو ٹیم پر حملہ، لیویز اہلکار جاں بحق
صوبہ بلوچستان کے ضلع چمن میں نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے پولیو ٹیم پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں لیویز کا اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

چمن لیویز اسٹیشن کے انچارج رسالدار فضل باری کے مطابق پاک ۔ افغان بارڈر کے علاقے چمن کے قریب انبارگنجی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: پشین میں پولیو ٹیم پر حملہ، پولیس اہلکار جاں بحق

یاد رہے کہ صوبہ بلوچستان کے 19 اضلاع میں 5 روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق لیویز اہلکار کی شناخت سپاہی حبیب الرحمٰن کے نام سے ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’فائرنگ کے واقعے میں پولیو ٹیم کے ورکرز کو کوئی نقصان نہیں ہوا‘۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی اور ریسکیو ٹیم جائے وقوع پر پہنچی اور جاں بحق لیویز اہلکار کی لاش کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

چمن کے ڈپٹی کمشنر عبدالرحمٰن حمید زہری نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا: پولیو ٹیم پر فائرنگ، سیکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار جاں بحق

خیال رہے کہ ملک میں پولیو ٹیم پر حملہ نئی بات نہیں ہے، 25 اکتوبر2022 کو ضلع پشین میں بھی نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے پولیو ٹیم پر حملے کے نتیجے میں ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا تھا۔

پشین کے ڈپٹی کمشنر محمد یاسر نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا تھا کہ ’حملے میں پولیو ٹیم کے ورکرز کو کوئی نقصان نہیں ہوا‘۔

جاں بحق پولیس اہلکار کی شناخت محمد ہاشم کے نام سے ہوئی تھی جن کی لاش کو طبی قانونی کارروائی کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: کرک میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، پولیس اہلکار شہید

قبل ازیں 17 اگست 2022 کو خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں نامعلوم حملہ آوروں نے پولیو ٹیم کی حفاظت پر تعینات 2 پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

واضح رہے کہ پوری دنیا میں صرف تین ممالک پاکستان، افغانستان اور موزمبیق میں پولیو وائرس کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، رواں سال ان ممالک میں بالترتیب 19، 2 اور 7 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔