The Dawn News - Pakistan - Punjab

سپریم کورٹ نے 25مئی کو ہمارے جمہوری حق کا تحفظ نہیں کیا، چیئرمین پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے 25مئی کو ہمارے جمہوری حق کا تحفظ نہیں کیا لیکن ہم سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق ریڈ زون میں داخل نہیں ہوں گے اور آئین اور قانون کے مطابق چلیں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے لاہور کے لبرٹی چوک میں ’حقیقی آزادی لانگ مارچ‘ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی 26سال کی سیاست کی جدوجہد میں یہ میں سب سے اہم سفر شروع کررہا ہوں، اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اس ملک کی حقیقی آزادی کا سفر شروع کریں۔

مزید پڑھیں: کیا پاکستان میں کبھی دھرنے کے نتیجے میں کوئی حکومت ختم ہوئی ہے؟

انہوں نے کہا کہ میں تمام پاکستانیوں کو پیغام دے رہا ہوں کہ میرا یہ مارچ سیاست، الیکشن یا ذاتی مفادات کے لیے نہیں بلکہ اس کا سرف ایک مقصد ہے کہ میں اپنی قوم کو آزاد کروں اور اس کو ایک آزاد ملک بناؤں، اس ملک کے فیصلے لندن یا واشنگٹن میں نہ ہوں، اس ملک کے فیصلے پاکستان میں ہوں اور پاکستانیوں کے لیے ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کوئی یہ حکم نہ دے کہ ہم کسی اور کی جنگ میں شامل ہوں اور اپنے 80ہزار لوگوں کی کسی اور ملک کے لیے قربانی دیں، نہ کوئی ہمیں یہ کہے کہ اگر روس ہمیں سستا تیل دے رہا ہے اور میں اپنی قوم کو مہنگائی سے بچا سکتا ہوں تو کوئی ہمیں یہ حکم نہ کرے کہ ہندوستان تو روس سے سستا تیل لے سکتا ہے لیکن غلام پاکستانیوں کو اجازت نہیں، میں ایک آزاد ملک دیکھنا چاہتا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارے لوگ آج پاکستان میں تماشا دیکھ رہے ہیں کہ قوم مہنگائی میں ڈوب رہی ہے، 50سال میں سب سے زیادہ مہنگائی اس امپورٹیڈ چوروں کی حکومت نے کی ہے لیکن اپنے 1100 ارب روپے کے چوری کے کیسز معاف کرا رہے ہیں اور ان کے اور ان کے سہولت کار اگر وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم ان چوروں کو قبول کر لیں گے تو غور سے سن لیں کہ یہ قوم ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لانگ مارچ کے دوران آنسو گیس کی شیلنگ نہ کرنے کی ہدایت

انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی نے آج پریس کانفرنس میں دو لوگوں کے نام لیے ہیں جنہوں نے ان پر تشدد کیا، انہوں نے اعظم کو ان کے گھر سے اٹھایا، ان کے پوتے پوتیوں کے سامنے تشدد کیا، اس کے بعد اعظم کو ان دونوں افراد کے سہولت کاروں کو پکڑایا گیا، اس کو ننگا کیا گیا، اس پر تشدد کیا گیا، اس سے پہلے شہباز گل کو اسی طرح اٹھا کر پولیس نے ان دونوں کے لوگوں کے حوالے کیا، انہوں نے شہباز ہر بھی تشدد کیا، اس کی تصویریں بنائیں جبکہ صحافی جمیل فاروقی کے ساتھ بھی یہی کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج جنرل باجوہ آپ سے پوچھتا ہوں کہ کراچی میں آئی ایس آئی کے سیکٹر کمانڈر نے جب بلاول بھٹو سے زیادتی کی اور بلاول نے اس کے خلاف بیان دیا تو آپ نے اسے ہٹا دیا، تو اب آپ ان دونوں کو بھی ہٹائیں، جنرل باجوہ یہ لوگ آپ کو بدنام کررہے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ جب اعظم سواتی کو اٹھایا گیا تو دنیا بھر کے اخباروں میں لکھا گیا کہ پاکستان کے 75سالہ سینیٹر کو اٹھایا اور اس پر تشدد کیا کیونکہ اس نے فوج کے خلاف ٹوئٹ کی، ساری دنیا میں پاکستان کی بے عزتی ہوئی، ہماری جمہوریت کا مذاق اڑا، فوج کو برا بھلا کہا گیا، فوج فائدہ نہیں نقصان پہنچا، یہ ہماری فوج ہے، ہمارا ملک ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا ملک مضبوط ہو، یہ حرکتیں کر کے ادارتے مضبوط نہیں ہوتے بلکہ انہیں نقصان پہنچتا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے ’حقیقی آزادی مارچ‘ کا لبرٹی چوک لاہور سے آج آغاز

انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی آپ نے جو کل پریس کانفرنس کی، آپ نے کہا کہ میں غیرسیاسی ہوں، کہا کہ ہم سیاست نہیں کرتے، ڈی جی آئی ایس آئی ایسی سیاست والی پریس کانفرنس تو میں نے شیخ رشید کو بھی کرتے نہیں دیکھا، آپ اس پریس کانفرنس میں غیرجانبدار نہیں رہے کیونکہ آپ نے چوروں کے ٹولے کے خلاف تو بات ہی نہیں کی، سارا نشانہ عمران خان تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کان کھول کر سن لو، میں جو چیزیں جانتا ہوں میں اپنے ملک اور ادارے کی خاطر چپ ہوں کیونکہ میں اپنے ملک کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا، میں نواز شریف کی طرح بھگوڑا نہیں ہوں جو یہاں دم دبا کر بیٹھا رہے اور لندن جا کر فوج کو برا بھلا کہے، میں نے اس ملک سے جانا نہیں ہے، میرا جینا مرنا اسی ملک میں ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں وہ پاکستان دیکھنا چاہتا ہوں جو ایک آزاد ملک ہو اور آزاد ملک کے لیے ایک طاقتور فوج ضروری ہے، تو ڈی جی آئی ایس آئی صاحب ہماری تعمیری تنقید ہے جو ہم آپ کی بہتری کے لیے کرتے ہیں، ہم اپنے ملک کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ میں بہت کچھ کہہ سکتا ہوں، آپ کے جواب دے سکتا ہوں لیکن میں یہ نہیں چاہتا کہ میرے ملک کے ادارے کمزور ہوں اور میرے اس سفر کا صرف ایک مقصد ہے کہ ہم اس ملک میں حقیقی آزادی چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جب لانگ مارچ، چھلانگ مارچ، پھلانگ مارچ اور بھاگ مارچ میں تبدیل ہوجاتا ہے

ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی صاحب میں نے آج تک کوئی غیرآئینی چیز نہیں کی، میں صاف اور شفاف الیکشن چاہتا ہوں اور صاف اور شفاف الیکشن میں میرے عوام فیصلہ کرے کہ اس ملک کی قیادت کون کرے گا۔

عمران خان نے کہا کہ ہم آئین اور قانون کے مطابق چلیں گے، سپریم کورٹ نے ہمیں جن علاقوں میں مارچ کی اجازت دی ہے، ہم صرف ان علاقوں میں جائیں گے، کوئی قانون نہیں توڑیں گے، ریڈ زون میں نہیں جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں سپریم کورٹ سے کہنا چاہتا ہوں کہ 25مئی کو آپ نے ہمارے جمہوری حق کا تحفظ نہیں کیا، ہمیں مارا گیا، لوگوں کو اٹھایا گیا، مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ جو ہمارا بنیادی حق تھا، اس کو تحفظ نہیں دیا گیا۔

مزید پڑھیں: حکومت کا پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو روکنے کا اعلان

انہوں نے لانگ مارچ کے سفر کا اعلان کرتے ہوئے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ کسی بھی قسم کا انتشار نہ ہونے دیں کیونکہ تحریک انصاف وہ جماعت ہے جو سب انسانوں کو لے کر چلتی ہے۔

عوام کا سمندر سارے چوروں کو بہا کر لے جائے گا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اچھرہ پہنچنے کے بعد لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان  چوروں کی غلامی سے بہتر مر جانا ہے، میں کبھی ان چوروں کی غلامی قبول نہیں کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ طاقت ور کے لیے ایک قانون اور کمزور کے لیے دوسرا قانون ہے، چھوٹا چور چوری کرے تو جیل میں اور بڑا ڈاکو چوری کرے تو وزیراعظم بن جائے، یہ ظلم کا نظام ہم کبھی قبول نہیں کریں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ جب تک ہم اسلام آباد پہنچیں گے، عوام کا سمندر سارے چوروں کو بہا کر لے جائے گا۔