The Dawn News - Pakistan

سائفر آڈیو لیکس تحقیقات، ایف آئی اے نے شاہ محمود قریشی کو طلب کرلیا
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سائفر آڈیو لیکس کی تحقیقات کے سلسلے میں سابق وزیرخارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی کو طلب کرلیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کے ذرائع نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سابق سیکریٹری خارجہ سہیل محمود کو بھی 28 اکتوبر کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز میں تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے تھے جہاں ان سے سائفر کے حوالے سے انکوائری کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: آڈیو لیکس پر جے آئی ٹی تشکیل، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب

ذرائع نےبتایا کہ شاہ محمود قریشی کو یکم نومبر دوپہر 12 بجے ایف آئی اے ہیڈکواٹرز طلب کیا گیا ہے، آڈیو لیک سے متعلق جاری انکوائری میں ان سے سائفر کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

اس سے قبل وفاقی کابینہ نے سائفر آڈیو لیکس کے معاملہ پر پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور پارٹی رہنماؤں کے خلاف  قانونی کارروائی کرنے کی باضابطہ منظوری دی تھی۔

مزید پڑھیں: سائفر سے متعلق عمران خان کی آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل

کابینہ نے ایف آئی اے کو آڈیو لیکس کے معاملہ پر تحقیقات کرنے کی منظوری دی تھی، مبینہ آڈیو لیکس میں عمران خان اور پارٹی رہنماؤں کی جانب سے اس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا کہ کس طرح سائفر کے معاملے پر کھیلا جائے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور پارٹی رہنماؤں بشمول پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر، وزیراعظم کے پرسنل سیکریٹری اعظم خان اور شاہ محمود قریشی کی آڈیو لیکس کے معاملے پر 30 ستمبر کو کابینہ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

کمیٹی نے حالیہ اجلاس میں قانونی کارروائی کی سفارش کی اور تجاویز کی منظوری کے لیے انہیں سمری کی شکل میں کابینہ کے سامنے پیش کیا۔