The Dawn News - Business

پاکستان ملکی و غیرملکی قرض ادا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، اسحٰق ڈار
وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے ڈالر کو 200 روپے سے نیچے لانے کے عزم کا ایک بار پھر اعادہ کیا ہے اور اسٹیک ہولڈرز کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان ملکی اور غیرملکی قرض ادا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسحٰق ڈار نے گزشتہ روز کمرشل بینکوں کے سربراہان اور بڑی ایکسچینج کمپنیوں کے سربراہوں کے ساتھ 2 اجلاسوں میں ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی قرض 50 ہزار 503 ارب روپے کی تاریخی بلند سطح پر پہنچ گیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ، معاون خصوصی برائے ریونیو طارق پاشا، گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد سمیت فنانس ڈویژن اور اسٹیٹ بینک کے سینئر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

بینک سربراہان کے ساتھ ملاقات کے دوران اسحٰق ڈار نے حکومت کی ترجیحات سے شرکا کو آگاہ کیا اور مستحکم اقتصادی اور مالیاتی پالیسیوں کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیر خزانہ نے بینکوں کو یقین دہانی کروائی کہ حکومت کی مالی صورتحال مکمل طور پر سازگار ہے اور حکومت اپنے ملکی اور عالمی معاہدوں کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

مجموعی معاشی منظرنامے پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی دور اندیشی اور عملی پالیسیوں کے سبب ملک کی معیشت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔

مزید پڑھیں: اتحادی حکومت نے 2 ماہ کے عرصے میں 16 کھرب 43 ارب روپے قرض لیا

ایکسچینج کمپنیوں کے سربراہوں کے ساتھ اپنی ملاقات میں وزیر خزانہ نے اسمگلروں کو خبردار کیا کہ وہ ڈالر کی ذخیرہ اندوزی اور تجارت سے باز رہیں۔

کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ انتباہ ایکسچینج کمپنیوں کے لیے بھی ہو سکتا ہے، کیونکہ یہ ان کی موجودگی میں جاری کیا گیا۔

تاہم اجلاس میں شرکت کرنے والے ایکسچینج کمپنیوں کے نمائندوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کا ایکسچینج کمپنیوں کے ساتھ نرم رویہ ہے اور انہوں نے ڈالر کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی حمایت کرنے کی اپیل کی ہے۔

علاوہ ازیں وزیر خزانہ نے فاریکس کمپنیوں سے بھی درخواست کی کہ وہ ملک کی بہتری کے لیے مناسب شرح تبادلہ کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: مالی سال 2022 میں پاکستان کے قرضوں میں 118 کھرب روپے کا اضافہ

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنے عملی فیصلوں سے نہ صرف معیشت کے زوال کو روکا ہے بلکہ اسے درست سمت میں بھی گامزن کیا ہے۔

سیکریٹری ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان جنرل ظفر پراچہ نے کہا کہ اسحٰق ڈار نے ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔

ظفر پراچہ نے کہا کہ وزیر خزانہ نے یقین دلایا کہ روپے کی قدر میں جلد اضافہ ہوگا کیونکہ ڈالر کی اصل قیمت 200 روپے سے کم ہے، اسحٰق ڈار نے مسلم لیگ (ن) کی سابقہ دورِ حکومت کا بھی حوالہ دیا جب ڈالر کنٹرول میں تھا اور شرح سود بھی موجودہ 15 فیصد کے بجائے 10 فیصد سے بھی نیچے تھی۔

یہ ملاقاتیں ایک ایسے وقت میں ہوئی ہیں جب اسحٰق ڈار یکم نومبر سے کئی تجاویز کے ساتھ دورہ چین پر روانہ ہورہے ہیں، ان تجاویز میں پاکستان کو ڈیفالٹ جیسی صورتحال سے بچنے میں مدد کے لیے قرض کی ادائیگی مؤخر کرنے کی درخواست بھی شامل ہے۔